تھرپارکر

459zaman

Banned
10958948_887163871356648_8260056623797103234_n.jpg


11702862_887163888023313_7455849355937014465_n.jpg


الخدمت فاﺅنڈیشن تھرپارکر میں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے نعمت اللہ خان
چونرا اسکولز میں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں تھرپارکر کو پسماندہ رکھا گیا یہاں کے لوگوں کو باشعور دیکھنا چاہتے ہیں
نئی نسل تعلیم حاصل کرکے تھر کے وسائل سے بہتر استفادہ کر سکتی ہے مزید اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں اہل خیر افراد تعاون کریں سابق ناظم کراچی
_______________________________________________________
سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے شہریوں کو باشعور بنانے اور انہیں ان کے حقوق سے آگہی دینے کے لیے تعلیم کافروغ انتہائی ضروری ہے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن تھرپارکر میں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے ماضی میں یہاں کے لوگوں کو پسماندہ رکھا گیا تعلیم عام کرنے سے یہاں کے لوگ اپنے حقوق پہچان سکتے ہیں اور اپنے قیمتی ترین علاقے میں موجود معدنی ذخائر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت ضلع تھرپارکر میں قائم چونرا اسکولز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن تھرپارکر میں کئی دہائیوں سے کام کر رہی ہے تعلیم کی سہولتوں کی کمی وہاں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن وہاں نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرکے باشعور بنانا چاہتی ہے اسی مقصد کے تحت وہاں اسکول قائم کیے گئے جہاں سینکڑوں بچے علم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہی بچے مستقبل کے بہترین معمار ثابت ہوں گے۔

نعمت اللہ خان نے کہا کہ تھرپارکر کو پسماندہ رکھا گیا تعلیمی سہولتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ سب اسی لیے تھا کہ تھرپارکر وسائل سے مالا مال مگر پسماندہ ہے یہاں کے لوگوں کو اپنے حقوق سے آگہی نہ ہوسکے اور یہ مجبوری اور بے کسی کی زندگی بسر کریں۔ لیکن ایسی سوچ اب ناکامی سے دوچار ہوگی تھرپارکر کے لوگ اب علم حاصل کرکے تھرپارکر کی قسمت بدل سکیں گے۔ تھرپارکر میں چونرا اسکول کی طرز پر مزید اسکولز کھولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اہل خیر افراد سے اپیل کی کہ تھرپارکر میں جاری العلم پراجیکٹ میںٍ الخدمت فاﺅنڈیشن کا ساتھ دیں۔

 
Last edited by a moderator:

459zaman

Banned
Bhai mera to khal tha k aap patwari ho:P

PML,PPP,JUI,ANP or MQM ye sab qatil or corrupt hain is wajha se PTI bani thi jab PTI bhi wahi kam kare to wo bhi in main hi sumar ho gi .....is liye main JAMAAT ISLAMI ko pasand kerta hon in per aaj tak ko aak pese ki corruption ka ilzam tak nahi hai ALHAMDULILLAH
 

Back
Top