تھا، تھے، تھی گا،گے، گی.

Arslan

Moderator
ویسے تو پوری زندگی ہی ضائع سی ہوگئی ہے لیکن وزیر اعظم کی پہلوٹھی کی تقریر کے تقریباً پچپن منٹ تو بالکل ہی کھوہ کھاتے میں سمجھو۔ مسلسل پانی میں مدھانی پھرتی رہی اور پیاز کے چھلکے اترتے رہے۔ نتیجہ صفر بلکہ سچ پوچھیں تو صفر بھی نہیں کیونکہ حساب کتاب کی دنیا میں صفر کا بڑا مقام ہے۔ بچپن میں پڑھی ایک کہانی یاد آگئی کہ بچوں کو بھوک سے بلکتے دیکھ کر ماں نے ہنڈیا چولہے پر چڑھا دی۔ آگ جلتی رہی، ہنڈیا ابلتی رہی، بچے بیتابی سے انتظار کرتے رہے، پھر ماں کسی کام سے ادھر ادھر ہوئی تو ایک بچے نے بیقراری سے ہنڈیا کا ڈھکن اٹھادیا تو دیکھا کہ پانی میں پتھر ابل رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی تقریری دیگچی میں تو پانی اور پتھر بھی نہیں تھے۔
تھا، تھے، تھی سے شروع ہونے والی تقریرگا، گے، گی پر ختم ہوگئی۔ رونے پیٹنے سے شروع ہونے والا طویل سین سینہ کوبی پر ختم ہوا تو میں سوچ رہا تھا کہ حضرت کہنا کیا چاہتے تھے البتہ تین چیزیں قابل تعریف تھیں اول وزیر اعظم کی شیروانی، دوم ان کی میچنگ گھڑی، سوم ان کے میچنگ کف لنکس۔ باقی کچھ بھی نیا نہ تھا۔ کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں تھی جو دنیا پہلے سے نہ جانتی ہو۔
چھ ماہ میں ا ندھیرے ختم کرنے کے دعویدار اور روشن پاکستان کے نقیب وزیر اعظم نے پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ کیا ہے۔ یعنی ادھر ان کی میعاد پوری،ادھر لوڈشیڈنگ پوری۔ ایک وعدہ اقتدار میں آنے کے لئے تھا، دوسرا اقتدار میں ٹکے رہنے اور ٹرم پوری کرنے کے لئے ہے۔ باقی سب کہانیاں!
لفظ کیا لوگ تو تحریر سے پھر جاتے ہیں
تونے کیوں میری ہر اک بات کو سچ جانا تھا
مضحکہ خیزترین تضاد یہ تھا کہ وزیر اعظم نے جنعناصر کی بے رحمانہ کرپشن اور نااہلیوں کے حوالے دئیے، انہی کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور اپنے اس99ء والے دور کو بھی سراہا۔ جس میں ریاض بسرے بھی ہوتے تھے،چن زیب خود سوزیاں بھی کرتے تھے، فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی سیز ہوئے تھے اور شیر آٹا کھا گیا جیسی شہ سرخیاں بھی چھپتی تھیں سو اگر اسیسنہری دور کا ایکشن ری پلے ہی قوم کا منتظر ہے تو میں قوم کو پیشگی میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ہمارے ہاں محاورہ چلتا ہے کہ فلاں نے فلاں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا۔ وزیر اعظم نے اس تقریر میں اس کار خیر کے لئے ایک سے زیادہ ٹرک استعمال کئے اور ہر کوئی کنفیوژن کا شکار ہے کہ کس ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگے۔آج کل بھارت کے ایک لیجنڈ اتھلیٹ پر بنائی گئی فلم بھاگ ملکھا بھاگ کا بہت چرچا ہے تو یہاں تو ماشاء اللہ ملکھاؤں کی فوج ہے جو مختلف ن لیگی ٹرکوں کے پیچھے بھاگ بھاگ باؤلی ہوگی اور بیک گراؤنڈ میں یہ گیت چل رہا ہوگا۔
تمام عمر چلے اور گھر نہیں آیا
اجڑے باغوں سے شروع ہو کر محاورے والے سبز باغوں پر ختم ہونے والی اس سنی سنائی تقریر میں وزیر اعظم نے بڑی مہارت و پرکاری کے ساتھ خود کو خود ہیبابائے قوم ثانی بھی ڈیکلیئر کردیا ہے۔ فرمایابطور وزیر اعظم ہر شہری میری اولاد کی طرح ہے توبابائے قوم جونئیر کو چاہئے آئندہ چین اور سعوی عرب کے دورے پر ساری اولاد کو ساتھ لے کر جائیں کیونکہ اچھا باپ اولاد کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ کھربوں ڈالر کی ملکی و غیر ملکی جائیداد
میں حصہ نہیںحفاظتکے لئے اپنی اولاد کو اس سے آدھی سیکورٹی ہی عنایت فرمادیں جتنی آپ کی اولادوں کو میسر ہے۔وزیر اعظم کے اس شاعرانہ جملے کا بھی جواب نہیں کہہم سب ایک خاندان کا حصہ ہیں یہ کیسا خاندان ہے جس کے چند افراد کے جوتوں جتنی چمک باقی خاندان کے چہروں اور آنکھوں تک میں نہیں۔ ساحر نے سچ کہا تھا کہ
اس طرف بھی آدمی ہے اس طرف بھی آدمی
اس کے جوتوں پر چمک ہے اس کے چہرے پر نہیں
پاکستان ایک خاندان کی طرح ہوتا تو نہ کبھی ٹوٹتا، نہ کوئی اسے لوٹتا اور نہ آج اس کا یہ حال ہوتا کہ کیری پاکستان میں بیٹھ کر کہہ گیا کہڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔وہ دھڑلے سے مرمت کررہے ہیں، آپ مسلسل مذمت کررہے ہیں۔رہ گئے سرمایہ کار جو اندرونی و بیرونی سے سرمایہ کاری کریں تو حضور!سرمایہ کار جذباتی ا ور بیوقوف عوام نہیں ہوتا کہ اس ملک میں انویسٹمنٹ کرے جس کے کرتوں دھرتوں کی اپنی ا نویسٹمنٹ ملک سے باہر ہوتی ہے۔ یہاں سرمایہ کاری صرف وہ کرے گا جسےپڑچھے اتارنے کا سوفیصد یقین ہوگا۔ غیر سیاسی سرمایہ کار تو اس ملک کی سرحد دیکھ کر ہی توبہ توبہ کر اٹھے گا۔وزیر اعظم نے مشہور زمانہایم اویوز کا باجہ بھی بجایا جبکہ میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی اوقات سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔ مجھے یہراگ میمورنڈم سن کر وہ گھسا پٹا انگریزی محاورہ"If the wishes were horses"خوب یاد آیا اور یوں بھی ایم اویوزتو زرداری صاحب نے بھی اتنے سائن کئے ہیں کہ اگر ان کی ردی بیچی جائے تو شاید قرضہ کی ایک آدھ قسط ہی اتر جائے۔معاشی مضبوطی پر بھی مختصر سا لیکچر دیا گیا سو وہ تو سیانے صدیوں پہلے کہہ گئے کہجن کے گھر دانے ان کے کملے بھی سیانے تو یہ کون سی نئی بات؟ قصہ کوتاہ کہ تھا، تھے، تھیسے شروع ہو کر گا ،گے ،گی پر ختم ہوگئے۔ یہ تقریر نہ بھی ہوتی تو کیا فرق پڑجانا تھا تھے تھی؟ خوامخواہ قوم کے55منٹ ضائع کئے لیکن جہاں66سال اور آدھا ملک ضائع ہوگیا وہاں55منٹ کس کھاتے میں؟

Source

 

shami11

Minister (2k+ posts)
his speech was recorded and edited before hand... they knew he will cock this up again
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
This is the start just wait and see what is going to happen with poor public. Now it is the duty of PTI supporters just politely ask the voters of PMLN is this you voted for. Now in by elections people who still vote for PMlN must be having some problem in their brain if they have any.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
sharam hai uss qoum ke liyeh jis neyeh qisa khwan apna wazeeeeeeer e ahzam banaya.uss per har saza wajib hai.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
bechare hamre pie banane wale bhai ab iss ehmaq ko defend karte rahien ge jab tak yeh hakoomat kare ga.isse awaam se qurbani mangne se pehle khud woh sara paisa ugalna chahiyeh tha jo iss ne iss mulk ka apne qabze mien kar liya.
 

Abdali

Senator (1k+ posts)
Pakistan, a tragedy of epic proportions. Look who is the PM? Revolution only way. These slaves have no ability to run a toilet, let alone a country.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
waisay Gilani aur Zardari and company noora and company saay behter thaiy ,,,,,,,,wah nooro wah jhootey wadey karke baad mai joshe khitabatt kehney walo ;)