Mocha7
Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات نہایت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ملکی سیاست کس کروٹ بیٹھے گی اس کا فیصلہ آج ہونے والے ضمنی انتخابات کریں گے۔
کتنی سیٹیں درکار ہیں؛
کل 371 اراکین کے مکمل ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔
حکومتی اتحاد یعنی پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، چار آزاد ارکان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے کل ارکان کی تعداد 177 بنتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی 163 جبکہ ق لیگ کی 10 نشستیں ہیں۔ یوں پی ٹی آئی اتحاد کی کل تعداد 173 بنتی ہے۔
یوں موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ نون کو 9 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 نشستیں جیتنا ہوں گی۔
اگر حکومتی اتحاد میں سے چار آزاد اور راہِ حق پارٹی کی ایک نشست نکال دیں تو یہ تعداد 173 بنتی ہے۔ اس طرح مسلم لیگ ن کے لیے بھی 13 سیٹیں جیتنا ضروری ہیں۔
کن شہروں میں انتخابات ہو رہے ہیں؛
پنجاب کے جن اضلاع میں اتوار کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ان میں
راولپنڈی .
لاہور .
خوشاب .
شیخوپورہ .
فیصل آباد .
ساہیوال .
بہاولنگر .
ملتان .
مظفر گڑھ .
ڈیرہ غازی خان .
لودھراں .
جھنگ .
بھکر .
لیہ .
کےحلقے شامل ہیں۔
یوں آٹھ حلقے جنوبی پنجاب اور بارہ حلقے وسطی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
تو پھر کیا خیال ہے کون کتنی سیٹیں نکال پائے گا؟