توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی، شوبز شخصیات کی فیصلے پرتنقید

2sohwbizkhannnaahlo.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی۔

عمران خان کی نااہلی پر جہاں اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں شوبز، میوزک اور آرٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی اپنا رد عمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا۔

سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ یہ کیا مذاق ہے۔

https://twitter.com/x/status/1583384728870080513
گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1583387941099147264
سینیئر اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1582112934439723009
اداکارہ مشی خان نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی جیسے مجرم آزاد ہو گئے ہیں اور دیکھیں ہمارے نظام عدل نے یہ کیا کر دیا ہے۔ ہمارے ہیرو اب بھی عمران خان ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1583414069583032320