توشہ خانہ کیس جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے: وکیل عمران خان نعیم پنجوتھا

naeem-haider-imran-khan-ihc-one-court.jpg


چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا نے توشہ خانہ کیس کا فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے، اس پر فوری فیصلہ دینا چاہیے، اس کیس میں قانون و انصاف کا قتل کیا جارہا ہے، آئین معطل ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1695211628072161473
نعیم پنجوتھا نے کہا کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سیکشن 426 میں نوٹس جاری کرنے کا ذکر ہی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پھر کیوں نوٹس جاری کیا؟ نوٹس ہوبھی گیا تو ریکارڈ طلبی کے لیے دوبارہ طویل نوٹس کیوں جاری کیا؟ ہائی کورٹ نے سماعت مقرر ہونے کے باجود کیوں 2 دن کا مزید ٹائم دیا؟


اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی عدم پیشی کے باعث عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی,جمعہ کے روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا، ہم اس کو پیر تک ملتوی کرتے ہیں اور اگر کوئی نا بھی آیا تو فیصلہ کردیں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ سماعت ملتوی کیے جانے پر ناراض ہوئے اور پیر کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی دھمکی دی۔