
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔
دونوں نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 نومبر کو جاری ہونے والے فیصلے کا ٹرائل کورٹ سے مسترد کیا جانا قانونی طور پر غلط ہے۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپنی بریت کی استدعا کرتے ہوئے اسپیشل جج سینٹرل، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1877773776491778510
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MRF6HYQ/tosha21.jpg
Last edited by a moderator: