توسیع فوج کا اندرونی معاملہ تب ہوتا اگر آرمی چیف نیوٹرل ہوتا، عمران خان

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1854443983285752297
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع فوج کا اندرونی معاملہ تب ہوتا اگر آرمی چیف نیوٹرل ہوتا، موجودہ آرمی چیف اس ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو۔۔!!

https://twitter.com/x/status/1854437564062810156
میری رہائی کا معاملہ امریکہ سے نہیں، پاکستان میں ہی مکمل ہو گا، عمران خان کا دو ٹوک موقف۔۔!!

اپنے حقوق اور آزادی کےلئے قربانی دینا پڑتی ہے، حقیقی آزادی اور آزاد عدلیہ کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، ڈنڈے کے زور پر یہ حکومت نہیں چلائی جا سکتی، میں 16ماہ سے جیل میں ناحق قید ہوں، اگر ہم آج اِن کے سامنے نہیں کھڑے ہوں گے تو جمہوریت کا خاتمہ ہو جائے گا، عمران خان کا قوم کو پیغام۔۔!!

غلامی سے موت بہتر ہے، یہ مجھے ملٹری کورٹس میں لے جانا چاہتے ہیں تو لے جائیں، میں اِس کے لئے بھی تیار ہوں لیکن اِن کی غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان کی گفتگو۔۔!!

عمران خان کی پارٹی قیادت کو وارننگ۔۔!!احتجاجی تحریک کی تیاری کریں، احتجاج کی قیادت جوائنٹ لیڈر شپ کرے گی، جو ٹکٹ ہولڈر یا عہدیدار احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا، اُس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، نہ ہم اُسے اگلے الیکشن میں ٹکٹ دیں گے
میڈیا پر اِس وقت مکمل سنسر شپ ہے، میں نے اخبار دیکھے ہیں، اِن میں میرا کوئی بیان نہیں چھپتا، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ کم از کم نیوٹرل ہوں گے اور جو بائیڈن کی طرح نہیں ہوں گے جنہوں نے باجوہ کی طرف حسین حقانی کو استعمال کر کے جو میرے خلاف لابی کی گئی اس پر یقین کیا۔ میری رہائی کا معاملہ امریکہ سے نہیں بلکہ پاکستان میں ہی مکمل ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی دو غلطیاں تسلیم کرتا ہوں کہ جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی اور کمزور اتحادی حکومت لینے کی بجائے مجھے دوبارہ انتخابات کروانے چاہیئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت برائے نام رہ گئی ہے ۔ عدلیہ ایک جمہوری ملک میں آزادی کی ضمانت ہوتی ہے جو اب نہیں ہے۔ ملک میں صرف انتخابات سے جمہوریت نہیں آتی، حقیقی جمہوریت کے لیے صاف شفاف انتخابات، آزاد عدلیہ، قانون کی بالادستی اور احتساب کا ہونا ضروری ہوتا ہے ورنہ انتخابات کا ڈھونگ تو ڈکٹیٹر بھی رچاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے میڈیا پر اس وقت مکمل سنسر شپ ہے۔ میں نے اخبار دیکھے ہیں ان میں میرا کوئی بیان نہیں چھپتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے سپریم کورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے- یہ جو مرضی اب ناانصافیاں اور ظلم کریں اب ان سے کوئی نہیں پوچھے گا۔ تحریک انصاف جو ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس کو ہرانے کے لیے قاضی فائز عیسی اور چیف الیکشن کمشنر نے ان کے ساتھ مل کر مینڈیٹ چوری میں ان کی مدد کی ۔

بانی پی ٹی آئی نے جو پاکستان کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا ہے اس کو بچانے کے لیے انہوں نے یہ ساری قانون سازی اس غیر آئینی پارلیمنٹ ، غیر آئینی صدر، غیر آئینی وزیراعظم اور اس فارم 47 کی پیداوار نظام کو استعمال کر کے آئینی ترامیم کروائی ہے۔ اس قانون سازی کا مقصد صرف پاکستان کی عوام کے حقوق کو سلب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع فوج کا اندرونی معاملہ تب ہوتا اگر آرمی چیف نیوٹرل ہوتا موجودہ آرمی چیف اس ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ حکومت نے مینڈیٹ پر مارے گئے ڈاکے کو تحفظ دینے کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔ اس پر پارلیمنٹ میں قانونی بحث ہونی چاہیے تھی۔ یہ انتہائی اہم معاملہ تھا اور اس پر کوئی قانونی بحث کیے بغیر قانونی سازی کر دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ساری پارٹی بالخصوص قیادت کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ احتجاجی تحریک کی تیاری کریں ۔احتجاج کی قیادت تحریک انصاف کی جوائنٹ لیڈرشپ کرے گی ۔ جو ٹکٹ ہولڈر یا عہدیدار احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہم اس کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا اپنی قوم کو یہ پیغام ہے کہ اپنے حقوق اور آزادی کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے۔ آپ سب کو حقیقی آزادی اور آزاد عدلیہ کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا ۔ ڈنڈے کے زور پر یہ حکومت نہیں چلائی جا سکتی ۔ میں پچھلے سولہ ماہ سے جیل میں ناحق قید ہوں۔ اگر ہم آج ان کے سامنے نہیں کھڑے ہوں گے تو پاکستان میں جمہوریت کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ غلامی سے موت بہتر ہے ۔ یہ مجھے ملٹری کورٹس میں لے جانا چاہتے ہیں تو لے جائیں میں اس کے لیے بھی تیار ہوں لیکن ان کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔ میری دو بہنوں کو بھی جیل میں ڈالا گیا اور ایک بہن کا بیٹا ڈیڑھ سال سے ملٹری جیل میں ہے ۔ میں خود ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت نہیں بھاگوں گا، میرا نام مستقل طور پر ای سی ایل پر ڈال دیں میں نے باہر نہیں جانا، پہلے نواز شریف باہر گیا اب اس کی بیٹی بھی باہر چلی گئی بیرون ملک علاج انتہائی مہنگا ہے اور ان کا سارا ٹبر باہر بیٹھا ہوا ہے ۔ ان کی جائیدادیں اور ان کے پیسے ملک سے باہر ہیں۔ اگر میں نے نواز شریف اور زرداری کی طرح چوری کی ہوتی تو ڈیل کر کے ملک سے بھاگ گیا ہوتا-

Source


https://twitter.com/x/status/1854443632553812222
https://twitter.com/x/status/1854443794126737607
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
remove-rubber-stamp-vector-13678842.jpg
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
declaring an army chief a bygone era emperor for life can never be any institution's internal matter. the sooner this psychopath of an army chief & his so called institution understand that the better it will be for him & his institution.
 

ocean5

Senator (1k+ posts)
لگتا ہے یہ دماغی مریض ضیاء کی طرح جایگا جب اس کے اپنے ادارے کے سورما بادشاہ بننے کی دوڑ میں اس کا مکو ٹپکائیں گے
ISKA INJAAM BAHUT BEYANAK HO GA.BAHUT BEYANAK BUS THORA SA AUR INTEZAR AUR SABAR KA PHAL MITHA HOTA HAY
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
IK ko chahie pti ki current leadership ko kicked out kre.. ya sab fouj k tattu hain.. inki zero performance ha.. IK jail me sarr raha ha or pti ki khasi leadership ki moja lagi ha
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
YAR Imran khan kuch nafraten moo main rakho yar bad main time anay per ker lena jo betar ho lakin izhar koi aqalmandi nahi hoti
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
images


Extension isi liye de jati hai Imran Niazi.
نوتھیئے بوٹ چوسیئے جو باجوہ کے ساتھ مل کر سازش میں ملوث تھے وہ تو تمھارے اپنے مان چکے ہیں
ضیاء کی ٹٹی کے کیڑے تو تو رہنے دے
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
IK ko chahie pti ki current leadership ko kicked out kre.. ya sab fouj k tattu hain.. inki zero performance ha.. IK jail me sarr raha ha or pti ki khasi leadership ki moja lagi ha
دراصل یہ بیان دینا ہی اصل اشارہ ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کون کر رہا ہے؟
عمر ایّوب کے بیان کے بعد، کہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن کا مسئلہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے
خان نے یہ وضاحت دینا بہت ضروری سمجھا۔

ویسے بھی، جب آرمی چیف کی تقرّری اور اسکی ایکسٹنشن پر وزیر اعظم اور ایوان مہر ثبت کرتی ہے، تو اسمیں فوج کا عمل دخل ہی کیا ہے؟

عمر ایّوب کا دوغلا پن صاف ظاہر ہے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
دراصل یہ بیان دینا ہی اصل اشارہ ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کون کر رہا ہے؟
عمر ایّوب کے بیان کے بعد، کہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن کا مسئلہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے
خان نے یہ وضاحت دینا بہت ضروری سمجھا۔

ویسے بھی، جب آرمی چیف کی تقرّری اور اسکی ایکسٹنشن پر وزیر اعظم اور ایوان مہر ثبت کرتی ہے، تو اسمیں فوج کا عمل دخل ہی کیا ہے؟

عمر ایّوب کا دوغلا پن صاف ظاہر ہے
ya sab aik page par hain.. trump inke liye unexpected ta.. warna to inho ne IK ka kam tamam kr diya ta.. sach ha jis ko Allah rakhe usko kon chakhe
 

Muhammad_1996

Politcal Worker (100+ posts)
GALATEE TU INSAAN SAY HOTEE HAY MAGER JIS KA DIL SACHA HO USKEE ALLAH PAAK LAZMI HIFAZAT AUR MADAT FARMATAY HAIN AMEEN
the problem is "khan wanted to be in power by hook or crook using the support and arm-twisting methods by army, just like PDM is doing now". khan used to give examples of nabi pak govt. also used to say extension is not a good thing and used to give examples that even during ww1 and ww2 army chiefs were not given extensions. then he took a big fat U-turn and gave extension to ghaddar bajwa. he took many bad and stupid decisions, like appointing Buzdar and Mahmood khan in punjab and kp, appointing stupid advisors like shahbaz gil and general papa jones, going to IMF so late after fucking PKR value. he was a disaster in his 3.5 years.
he is probably not corrupt but he is 100% incompetent
 
Last edited:

Wake up Pak

President (40k+ posts)
the problem is "khan wanted to be in power by hook or crook using the support and arm-twisting methods by army, just like PDM is doing now". khan used to give examples of nabi pak govt. also used to say extension is not a good thing and used to give examples that even during ww1 and ww2 army chiefs were not given extensions. then he took a big fat U-turn and gave extension to ghaddar bajwa. he took many bad and stupid decisions, like appointing Buzdar and Mahmood khan in punjab and kp, appointing stupid advisors like shahbaz gil and general pap jones, going to IMF so late after fucking PKR value. he was a disaster in his 3.5 years.
he is probably not be corrupt but he is 100% incompetent
No! Khan never wanted to be in power by hook or crook. He worked for it and it took him 26 years of struggle and resilience to achieve his goal. During Khan's tenure of 3 1/2 years, he turned around the economy and made Pakistan a sovereign country.
No one is perfect. The biggest mistake he made was giving the extension to the corrupt bastard Bajwa, and the PML-N and PPP also voted for his extension.
He is not corrupt like Sharifs and Zardaris and is more competent than the rest of the corrupt lot of politicians.