تنم فرسودہ جاں پارہ زہجراں، یا رسول اللہ pbuh ۔ مولانا جامی
************************
روایت ہے کہ مولانا عبدالرحٰمن جامی(رحمتہ اللہ علیہ)نے مکّہ معظّمہ میں حج سے فارغ ہوکر جب مدینہ منّورہ جانے کا عزم کیا،تو اُسی رات گورنر مکّہ کو خواب میں زیارت کرواتے ہوئے رسولِ مقبول(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)نےفرمایا کہ حجاج کرام میں عبدالرحٰمن جامی نام کا ایک شخص ایران سے آیا ہوا ہے اسے مدینہ آنے سے روکنے کی کوشش کرو،اگر وہ وجہ دریافت کرے تو اسے میرا یہ پیغام دو کہ تمہاری جیب میں جو نعت ہے،اگر تم نے وہ نعت میرے روضہ پر آکےپڑھ دی تو،مجھے مجبورا" شرعی حدود پار کرکے قبر سے ہاتھ نکال کر تم سے مصافحہ کرنا پڑےگا،میں چاہتا ہوں کہ تم سے ایران ہی میں ملاقات کروں،اس کیلیئے تم کو ہر جمعرات کو (100 سو مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ یہ نعت) پڑھ کر سو جانا ہوگا،میری زیارت ہوجایا کرے گی،گورنر مکّہ کی زبانی یہ سُن کر مولاناعبدالرحٰمن جامی(رحمتہ اللہ علٰیہ) ایران پلٹ گئے اور سرکارِ دو عالم(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)کے بموجب فرمان ہر جمعرات یہ عمل کرتے اور زندگی بھر زیارتِ مصطفٰے(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم) سے مستفیض ہوتے رہےاسی بِنا پر ہر جمعہ کو آپکے جسم سے بڑی لطیف خوشبو آیا کرتی تھی،سرکارِ دوعالم نورِ مجسّم(صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم) کی زیارت کایہ فیضان تھا،اللہ تعالٰی ہمیں بھی اس نعمت سے نوازے،(آمین)
ماخوذ قصص الاولیا
Until few hundred years back Iran was entirely a Sunni nation. Safwavids from Kufa, Iraq captured Iran and killed all sunnis living there. Iran still has considerable amount of Sunnis living in it but they face the worst form of discrimination. Sunnis are not allowed to build even one masjid in Tehran!