مالی سال 2024 میں تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادائیگی میں ٹیکسٹائل برآمد کنندگان سے بازی مارلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 224 میں تنخواہ دار طبقے نے367اعشاریہ8 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے اور ٹیکس ادائیگی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر نے 111اعشاریہ 23 ارب کا ٹیکس ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر نے 946 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم سیکٹر نے 413 اعشاریہ 48 ارب روپے سے قریب ٹیکس ادا کیا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے والا تیسرا بڑا سیکٹر بن کر سامنے آیا ہے، پہلے نمبر پر پیٹرولیم سیکٹر اور بینکنگ سیکٹر نے ٹیکس ادا کیا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں تنخواہ دار طبقے نے 2023 کے 263اعشاریہ 8 ارب روپے کے مقابلے میں 39اعشاریہ 42 فیصد اضافے کے بعدانکم ٹیکس آمدنی کی مد میں 367 اعشاریہ 8 ارب روپے جمع کروائے۔
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے مالی سال 2024 میں 267 اعشاریہ 57 ارب سے زائد کا انکم ٹیکس ادا کیا اور 16اعشاریہ 655 ارب ڈالرز کی مالیت کا سامان برآمد بھی کیا، بینکنگ سیکٹر نے انکم ٹیکس کی آمدنی میں 946 اعشاریہ08 ارب ادا کیا، مالی سال 2023 میں بینکنگ سیکٹر نے 568 اعشاریہ 68 ارب کا ٹیکس ادا کیا تھا۔