زندہ نوجوان کو لکڑی کے بنے تابوت میں ڈال کر بند کر دیا گیا۔ جنازے میں اس کے 50 دوست شریک ہوئے۔ جنازے میں ایک پادری بھی شریک تھا جس سے تمام رسومات سرانجام دیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دوستوں نے اپنے زندہ دوست کا جنازہ نکال دیا جو ایک لڑکی کی خاطر انھیں ملنا چھوڑ چکا ہے۔ یہ انوکھا واقعہ ساؤتھ ویلز میں پیش آیا جہاں کے رہائشی 20 سالہ نوجوان کیرن کیبل کی گزشتہ سال ایک لڑکی جیس فرگوسن سے ملاقات ہوئی تو جیسے اس کی دنیا ہی بدل گئی۔ اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پانے کے بعد نہ صرف اپنی سابقہ زندگی کو بلکہ اپنے بچپن کے جگری یاروں کو بھی خیر باد کرتے ہوئے ان سے میل ملاپ ہی چھوڑ دیا۔ کیرن کیبل کے دوستوں کو اپنے دوست کے کھونے کا بہت رنج تھا۔ سب نے مل کر اسے سبق سکھانے کی ٹھانی۔ گزشتہ روز جب کیرن کیبل اپنے آبائی علاقے میں ایک رگبی میچ دیکھنے آیا تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ اس کے دوستوں نے اس کا جنازہ نکالنے کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔
کیرن کیبل کے دوستوں نے اس کیلئے کفن، تابوت اور پادری کا مکمل انتظام کیا ہوا تھا۔ نوجوان کو تابوت میں ڈال کر نہ صرف کندھوں پر اٹھایا گیا بلکہ مکمل جنازے کی شکل دے کر پورے شہر کا چکر لگایا گیا۔ دوستوں کا موقف تھا کہ ہمارا جگری دوست کیرن کیبل ہمارے لئے تو اس وقت کی مر گیا تھا جب اس کی ملاقات جیس فرگوسن سے ہوئی تھی، ہم نے تو بس اس کا عملی مظاہرہ ہی کیا ہے۔ کیرن کیبل کے دوستوں نے گلا کیا کہ کیرن کیبل کی جب سے جیس فرگوسن سے ملاقات ہوئی اس نے تمام دوستوں سے رابطہ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ نہ تو ہمارا فون اٹھاتا ہے اور نہ ہی کسی ٹیکسٹ میسج کا جواب ہی دیتا ہے۔ پچھلے دنوں ہم تمام دوست اکھٹے ہوئے اور اس انوکھے احتجاج کا فیصلہ کیا۔ واضع رہے کہ دوستوں کا یہ گروپ ساؤتھ ویلز کی مقامی فٹ بال ٹیم سے منسلک ہے۔
نوجوان کی گرل فرینڈ جیس فرگوسن کا اس انوکھے جنازے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ بہت حیرت زدہ ہے کہ دنیا میں ایسے بھی دوست ہو سکتے ہیں جو اپنے ہی زندہ دوست کا جنازہ نکال دیں۔ اس کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے بوائے فرینڈ کیرن کیبل کے پاس بہترین دوست ہیں جو اسے بے پناہ چاہتے ہیں اور اس کی کمی کو محسوس کرتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد میں نے کیرن کیبل کو اجازت دیدی ہے کہ وہ جب چاہے اپنے دوستوں کو وقت دے سکتا ہے۔
Source

Last edited by a moderator: