mtahseenpk
MPA (400+ posts)
تم کیا سمجھے کہ بات ختم ہوگئی؟؟پولیس کی رپورٹ کے مطابق مشعال خان کے خلاف توہین مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے. جہلاء کے ہجوم کے قریب موجود اور لوگ بتاتے ہیں کہ وہ آخری وقت تک کہتا رہا کہ مجھ سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کون کرتا ہے، اس نے کلمہ پڑھا اور ہسپتال لے جانے کی منتیں کرتا رہا.حقائق بتاتے ہیں کہ اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ جہلاء کی اس بھیڑ میں سوچنے لگا تھا،
وہ گونگوں کے اس معاشرے میں بولنے لگا تھا، وہ دین فروش ملاؤں کی تقلید میں اندھا ہونے کی بجائے دیکھنے لگا تھا. بس یہی اس کا قصور تھا کہ وہ پراگریسو تھا اور اپنے اردگرد موجود جہالت کے پیروکاروں سے آگے بڑھنے لگا تھا چنانچہ جہلاء نے الرحمن الرحیم اور رحمتہ العالمین کے دین کو استعمال کرکے اس کی آواز کو خاموش کرڈالا. دوران جنگ بھی گرجوں میں موجود عبادت گذاروں کو تحفظ دینے کے ضامن نبی کے عاشق ہونے کے دعویداروں نے اس کی لاش تک کی بے حرمتی کرکے علم و ووشنی اور عقل و شعور کے خلاف اپنے حسد کی آگ کو ٹھنڈا کیا.لیکن تم کیا سمجھے کہ بات ختم ہوگئی؟؟
کیا اللہ کا کلام ایک مذاق ہے جس میں وہ فرماتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے؟؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی نعوذ بااللہ حرمت باقی نہیں رہی کہ مسلمان کے خون کا ایک قطرہ خانہ کعبہ سے زیادہ حرمت والا ہے؟؟ اگر نہیں تو تم کیا سمجھے کہ بات ختم ہوگئی؟؟ ایک ماں سے اس کا جوان بیٹا چھین لیا، ایک بہن سے اس کا بھائی اور ایک باپ سے اس وقت اس کا بیٹا چھین لیا جب اس کے کندھے جھک چکے تھے اور یہ بیٹا اس کا سہارا بننے والا تھا.
تم کیا سمجھے کہ اللہ کے پیدا کردہ ایک انسان کی بلا عذر جان لے لی اور بات ختم ہوگئی؟
تم کیا سمجھے کہ اس نتہے اور اکیلے انسان پر ہتھیاروں ڈنڈوں لاٹھیوں سے پل پڑنے والا جہلاء کا ہجوم ہی اس کا قاتل ہے؟ بالکل نہیں وہ سب لوگ اس کے قتل میں حصے دار ہیں جو اپنے پیٹ کی خاطر ممبروں پر بیٹھ کر اللہ کا دین فروخت کرتے ہیں. دین فروشوں سے دین کے نام پر نفرت خریدنے والے بھی اس کے قاتل ہیں، بلا تحقیق اس پر توہین رسالت کہ الزامات لگانے والے ناصرف قاتل ہیں بلکہ توہین رسالت کے مجرم بھی ہیں، تم کیا سمجھے کہ ایک بے گناہ منوں مٹی تلے سو گیا اور بات ختم ہوگئی؟
جس نے اس کے فیک اکاؤنٹس بنا کر جھوٹی پوسٹس کی اور اس سے اگے جہلاء نے بلاتحقیق شیئر بھی کیں، جو اس پر لعنت کرتے رہے، غرض جنہوں نے اپنے عمل، زبان یا سوچ سے اس کے قاتلوں کی حمایت کی یا اس کے قتل کو جائز سمجھتے رہے وہ سب اس کے قتل میں شریک ہیں؟ تم کیا سمجھے کہ بات ختم ہوگئی؟ کیونکہ یہ میں نہیں کہہ رہا اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی فرمان ہے جن کے نام پر تم جانیں لیتے ہو.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی مسلمان کے قتل میں مدد کرے گا چاہے ایک لفظ بول کر ہی تو وہ قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا کہ ''یہ شخص اللہ کی رحمت سے محروم ہے''. تم کیا سمجھے کہ بات ختم ہوگئی ؟؟؟
(محمد تحسین)

Last edited by a moderator: