تمام جماعتیں عمران کےخلاف اکھٹی ہوکرانہیں نااہل کروانا چاہتی ہیں:اطہر کاظمی

athar-kazmi-on-imran-khan-and-pdm-ary.jpg


صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں ایک عمران خان کے خلاف اکھٹی ہوگئی ہیں، یہ سب مل کر عمران خان کو نااہل کرواکے سیاست سے آؤٹ کروانا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہماری سیاست ابھی تک 90 کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہے، کچھ دن پہلے مریم نواز پریس کانفرنس میں کہہ رہی تھیں کہ" ایسا کوئی خط ہے ہی نہیں،یہ جھوٹ ہے"، تاہم آج مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ سائفر ایک قومی کاغذ اور قومی امانت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے کبھی عمران خان کو سیاستدان مانا ہی نہیں ہے،یہ عمران خان کو نااہل کروانے یا آؤٹ کرووانے کی کوشش کرتے تو کہتے ہیں کہ عمران خان تو سیاستدان ہے ہی نہیں، مگر یہ سب جماعتیں ایک اکیلے عمران خان کے خلاف اکھٹی ہوچکی ہیں۔

سائفر کےمعاملے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے پرسرار خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں اطہر کاظمی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اورپیپلزپارٹی کی جانب خاموشی اہم ہے، کیونکہ جو جو وزارتیں مہنگائی کررہی ہیں یا قیمتیں بڑہا رہی ہیں وہ ن لیگ کے پاس ہے جبکہ عوام میں پیسے تقسیم کرنے والے لوگ پیپلزپارٹی کہ ہیں،جب یہ الیکشن میں جائیں گے تو یہ مہنگائی کی ساری ذمہ داری ن لیگ پر ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ڈار صاحب کو جس طریقے سےلایا گیا ہے، وزیراعظم صاحب ایک ہفتے کےاندر 2بار لندن گئے اور ڈار صاحب اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ خصوصی طیارے میں بٹھا کر لائے،مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم ساتھ نہیں لائےوہ بعد میں فلائٹ میں وطن واپس آئے۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

تمام جماعتیں عمران کےخلاف اکھٹی ہوکرانہیں نااہل کروانا چاہتی ہیں:اطہر کاظمی​

WHAT IS THE AGENDA OF IMRAN?​

عمران​

تمام جماعتیں کےخلاف​

انہیں نااہل کروانا چاہت ہیں​


LET US SEE WHO IS POWERFUL AND WIN​


 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Sab ko pta ha.Sab chor..ga..ndo..kanj..ars begh.airat. ghaddar mil kar IK ko nahel ur siasat se out karna chahtay hain...Nae baat tu koi nahi is m?