تقدیر کا مسئلہ

ابابیل

Senator (1k+ posts)
16426233_573127616218796_2103563696618084289_n.jpg

س:کسی بھی انسان کی تقدیر پہلے سے ہی اللہ نے لکھ رکھی ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں اگر اللہ نے سب کچھ لکھ رکھا ہے تو سزا اور جزا کا عمل کیسا؟
انسان کو کہاں موت آئے گی، کیسے آئے گی ؟ اللہ نے یہ بھی لکھ رکھا ہے۔ حادثہ یا بم دھماکہ وغیرہ سے مرنا پہلے سے لکھا ہے تو انسان ہر قیمت پر اس حادثہ کا شکار ہو گا، اس میں مارنے والے والے کا کیا قصور؟۔

ج:اللہ تعالیٰ کا علم کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے، جو کچھ ازل سے ہے اور جو ہو چکا، کب اور کیسے ہوا، جو ہو رہا ہے اور جو کچھ ہو گا، کب اور کیسے ہو گا، اور جو نہیں ہوا اگر ہوتا تو کیسے ہوتا؟سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ وہ موجود اور معدوم ،ممکن اور ناممکن کو بھی جانتا ہے۔ یہ سب زمین و آسمان کی تخلیق سے 50ہزار سال پہلے لوحِ محفوظ میں لکھ دیا ہے۔ اسی کا نام تقدیر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کر کے حق و باطل کی راہیں خوب واضح کر کے ان پر چلنے کا انجام بھی بتا دیا اور پھر انسان کو اختیار دیا۔ فرمایا:﴾بلا شبہ ہم نے اسے راستہ دکھا دیا، خواہ وہ شکر کرنے والا بنے، خواہ ناشکرا﴿۔ (الدھر:3)
اللہ تعالیٰ کے عطا کیے ہوئے اختیار کو ہر انسان نے جیسے استعمال کرنا تھا اللہ تعالیٰ کو اس کا پہلے سے ہی علم تھا، تو اس نے اپنے علم کے مطابق لکھ دیا۔ کسی انسان کو اچھائی یا برائی پر جبری اور زبردستی نہیں لگایا۔ تقدیر کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اچھائی یا برائی انسان کے اپنے اختیار میںنہیں، اللہ تعالیٰ کے تقدیر لکھ دینے سے انسان کے اپنے ارادے، اختیار اور قدرت کی نفی نہیں ہوتی۔ مثلاً بندے کا گھر سے نکل کر سکول، کالج، یونیورسٹی، دکان، دفتر، فیکٹری وغیرہ جانا یہ ایک ایک حرکت اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت، ارادے اور قدرت سے ہوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:﴾اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے جو سب جہانوں کا رب ہے﴿۔ (التکویر:29)
جیسے ہر جاندار کا رزق اللہ نے لکھ رکھا ہے۔ فرمایا: ﴾اور کوئی بھی چیز نہیں مگر ہمارے پاس اس کے کئی خزانے ہیں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم اندازے سے﴿۔ (الحجر:21)
﴾بے شک اللہ ہی بے حد رزق دینے والا، طاقت والا، نہایت مضبوط ہے﴿۔ (الذاریات: 58)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رزق اللہ ہی دیتا ہے، اسی کے اختیار میں ہے اور جس کو جتنا چاہتا ہے دیتا ہے.... اور یہ بھی اس نے لکھ رکھا ہے۔ پھر لوگ روزی کی خاطر مارے مارے کیوں پھرتے ہیں.... دکانیں، کارخانے، فیکٹریاں کیوں بناتے ہیں، نوکری، ملازمت، کھیتی باڑی وغیرہ کیوں کرتے ہیں.... ان سب کو چھوڑ کر گھر میں کیوں نہیں بیٹھ جاتے، جب تقدیر اللہ نے لکھ رکھی ہے .... تو یہ سارے دنیوی دھندے اختیار کرنے کا عمل کیسا؟؟
ایسے ہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴾اللہ رزق فراخ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے....﴿۔ (الرعد:26)
اس آیت سے کوئی یہ سمجھ لے کہ انسان کام کاج کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ناکارہ ہو کر بیٹھ جائے، تو اللہ زبردستی اس کا رزق فراخ کر دیتا ہے۔ اور ایک دوسرا انسان دن رات ایک کر کے خون پسینہ بہا کر محنت کرتا ہے، پھر بھی اللہ زبردستی اس کا رزق تنگ کر دیتا ہے تو یہ ہرگز درست اور صحیح
نہیں، ورنہ تمام لوگ کام چھوڑ کر ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔
کسی بھی انسان کو کہاں ، کب، کیسے موت آئے گی اللہ کوپہلے سے معلوم ہے جو اس نے لکھ رکھا ہے۔ اسی اللہ نے اپنے بندوں کو دوسروں پر ظلم و زیادتی سے بھی منع فرمایا ہے اور کسی کو جان بوجھ کر قتل کرنا، اللہ کی حدود کو توڑنا اور اس کی کھلی بغاوت جو حرام اور دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں سنگین جرم ہے۔ فرمایا:﴾اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے اس کی جزا جہنم ہے اس میں ہمیشہ رہنے والا ہے اور اللہ اس پر غصے ہو گیا اور اس نے اس پر لعنت کی اور اس کے لیے بہت بڑا عذاب تیار کیا ہے﴿۔ (النسا: 93)
اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر انسان کی موت کا وقت ، کیفیت وغیرہ لکھا ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اللہ نے اس طرح مرنا جبراً اس پر مسلط کر دیا ہے بلکہ ہر کسی کی موت کا وقت، کیفیت وغیرہ اللہ کے علم میں ہے، تو وہ اس نے لکھ دیا ہے۔ اور قاتل کا قصور یہ ہے کہ اس نے اللہ کی حرام کردہ چیز کا ارتکاب کیا اور اللہ کی حدوں کو توڑا ہے۔
کسی کا دوسرے کے ہاتھوں قتل ہونا اللہ تعالیٰ کی مشیت و ارادہ ہے مگر اللہ کو پسند نہیں کیونکہ مشیت، ارادہ اور چاہنا اور چیز ہے، راضی ہونا اور پسند کرنا اور چیز ہے۔
 
Last edited by a moderator:

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
After your struggle what you get is your taqdeer, certain aspects are fixed irrespective of your tadbeer and many outcome depend upon your tadbeer
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)

مولوی اللہ کے قرآن میں ملاوٹ سے بھی باز نہیں آتے، جو بات اللہ نے سیدھی سیدھی کہہ دی ہے اس کی بھی یہ اپنی تشریح کرتے ہیں، یہاں تک کہ اگر کوئی ترجمے والا قرآن خریدو تو اس میں ان مولویوں نے بریکٹیں ڈال ڈال کر اپنے خیالات کو گھسیڑا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ صاف صاف قرآن میں فرماتا ہے کہ وہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہے گمراہ کردیتا ہے۔ یعنی یہ اللہ کی مرضی ہے کہ کون سیدھے راستے پر چلے اور کون غلط راستے پر۔۔۔

ayaat.jpg

اس دنیا میں اللہ کی مرضی کے بغیر ایک پتا بھی نہیں ہلتا، جو کچھ ہوتا ہے اور ہورہا ہے وہ بالکل اس کی منشاء و مرضی سے ہورہا ہے۔ اللہ کی شان کو گھٹانے کی کوشش نہ کرو۔۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

اس ترجمے میں بھی بریکٹیں لگی ہے عین ممکن ہے مولوی نے اپنا اپنے خیالات گھسیڑے ہوں
 
Sam Sam

Senator (1k+ posts)
جہاں صحت کی سہولیات میسر ہوں گی وہاں انسان اوسطاً لمبی عمر جیئں گے اور جہاں مملکت خداد والے حالات ہوں گے وہاں مرنے کے سو بہانے، الزام سارا خدا پہ، اللہ کی مرضی، اس کا حکم تھا، بس اتنی ہی لکھی تھی، اس کی مرضی کے بغیر پتا بھی نہیں ہلتا، گورں نے معاملات خدا سے لیکر اپنے ھاتھ لے لیے تو ان کے حالات سنور گئے اور ھم سارا ملبہ خدا بھی ڈال کے بری و ذمہ ہو گئے
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
اس ترجمے میں بھی بریکٹیں لگی ہے عین ممکن ہے مولوی نے اپنا اپنے خیالات گھسیڑے ہوں

ان بریکٹوں کی وجہ سے ہی قرآن کی عربی عبارت ساتھ ہی پیسٹ کی ہے۔ تاکہ لوگ گمراہی سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔ اگر عربی سمجھتے ہو تو ڈائریکٹ پڑھ لو، ۔۔۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

ان بریکٹوں کی وجہ سے ہی قرآن کی عربی عبارت ساتھ ہی پیسٹ کی ہے۔ تاکہ لوگ گمراہی سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔ اگر عربی سمجھتے ہو تو ڈائریکٹ پڑھ لو، ۔۔۔
ترجمے والے قران مجید میں عربی عبارت ساتھ لکھی ہوئی ہے آپ نے کیا کمال کر دیا. آپ کو عربی آتی ہے تو ڈائریکٹ سمجھا دیں
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
ترجمے والے قران مجید میں عربی عبارت ساتھ لکھی ہوئی ہے آپ نے کیا کمال کر دیا. آپ کو عربی آتی ہے تو ڈائریکٹ سمجھا دیں

مولوی صاحب! بڑی خوبی سے ٹاپک بدلنے کی کوشش میں لگےہو۔۔ میں نے صرف بریکٹوں میں لکھی گئی عبارت پر اعتراض کیا ہے، باقی ترجمے پر نہیں، آپ زیادہ اچھل کود کرنے کی بجائے بریکٹوں کو اگنور کریں اور اگر ٹاپک پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں ورنہ بہتر ہے نو دو گیار ہوجائیں۔۔۔۔

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

مولوی صاحب! بڑی خوبی سے ٹاپک بدلنے کی کوشش میں لگےہو۔۔ میں نے صرف بریکٹوں میں لکھی گئی عبارت پر اعتراض کیا ہے، باقی ترجمے پر نہیں، آپ زیادہ اچھل کود کرنے کی بجائے بریکٹوں کو اگنور کریں اور اگر ٹاپک پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں ورنہ بہتر ہے نو دو گیار ہوجائیں۔۔۔۔
ٹاپک وہی ہے صرف آپ سے عرض کیا ہے ڈائریکٹ سمجھ کر ہمیں بھی سمجھا دیں بریکٹ کے بغیر مطلب میں کیا فرق پڑتا ہے. اگر نہیں سمجھا سکتے تو محض خفت مٹانے کے لئے جواب برائے جواب لکھنے کی زحمت نا کریں
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
ٹاپک وہی ہے صرف آپ سے عرض کیا ہے ڈائریکٹ سمجھ کر ہمیں بھی سمجھا دیں بریکٹ کے بغیر مطلب میں کیا فرق پڑتا ہے. اگر نہیں سمجھا سکتے تو محض خفت مٹانے کے لئے جواب برائے جواب لکھنے کی زحمت نا کریں

اگر آپ موضوع کو موڑنے پر ہی مصر ہیں تو چلیں اسی پر آپ کو گھِس لیتے ہیں، فرمایئے کہ آخر بریکٹ ڈالنے کی ضرورت کیا ہے؟ کیا آپ کی نظر میں اللہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان نہیں کرسکا؟ یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ اللہ کا قرآن ادھورا ہے۔۔۔؟؟؟ یا جو چیز مولوی بریکٹ میں لیپٹ کر قرآن میں گھسیڑتا ہے، وہ اللہ کہنا بھول گیا تھا۔۔۔؟؟
 
موضوع قرآن کی حقانیت اور عربی عبارت کی نہیں اس کے ترجمے کی ہے. بریکٹ ڈال کر مولوی نے عربی عبارت کے مطلب میں کیا تبدیلی کی ہے جو اصل متن میں نہیں ہےاگر اپ فرق بتا سکتے ہیں تو بتا دیں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

اس تقدیر کے پرابلم کو سائنس اور میتھس پڑھنے والے آسانی سے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ الله پاک نے ہر چیز کے فارمولے بنا رکھے ہیں

اس میں ویلیو پٹ کرو اور نتیجہ نکالو

جیسے ولاسٹی ، اسراع ، فاصلہ کا پتہ چلاتے ہیں

اسی طرح آپ زندگی میں جو بھی کرتے ہو وہ آپ کی ویلیو ہے جس کا نتیجہ ضرور نکلے گا
اور الله وہ نتیجہ بھی جانتا ہے کیوں کہ وہ عالم غیب بھی ہے

آپ اپنی نیت اور کام میں آزاد ہیں لیکن نتیجہ میں آزاد نہی ہے

اس فارمولے کو تقدیر کہتے ہے
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
موضوع قرآن کی حقانیت اور عربی عبارت کی نہیں اس کے ترجمے کی ہے. بریکٹ ڈال کر مولوی نے عربی عبارت کے مطلب میں کیا تبدیلی کی ہے جو اصل متن میں نہیں ہےاگر اپ فرق بتا سکتے ہیں تو بتا دیں

یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے، میں نے جو پوچھا ہے اس کا جواب دیں، آئیں بائیں شائیں کرنی ہے تو میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں۔۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے، میں نے جو پوچھا ہے اس کا جواب دیں، آئیں بائیں شائیں کرنی ہے تو میرا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں۔۔۔
یہ رہا آپ کا دعوی اسے درست ثابت کر سکتے ہیں تو کر دیں
مولوی اللہ کے قرآن میں ملاوٹ سے بھی باز نہیں آتے، جو بات اللہ نے سیدھی سیدھی کہہ دی ہے اس کی بھی یہ اپنی تشریح کرتے ہیں، یہاں تک کہ اگر کوئی ترجمے والا قرآن خریدو تو اس میں ان مولویوں نے بریکٹیں ڈال ڈال کر اپنے خیالات کو گھسیڑا ہوتا ہے۔
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
یہ رہا آپ کا دعوی اسے درست ثابت کر سکتے ہیں تو کر دیں

مولوی صاحب! اگر آپ کے پاس جواب نہیں ہے تو چپ چاپ عزت بچا کر نکل لیں، ایک ہی بات کتنی بار سنیں گے مجھ سے۔ یہاں بھی میں وہی بات کررہا ہوں کہ آخر قرآن کے ترجمے میں بریکٹیں لگا کر اپنے خیالات کی ملاوٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا اللہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان نہیں کرسکا؟ یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ اللہ کا قرآن ادھورا ہے۔۔۔؟؟؟ یا جو چیز مولوی بریکٹ میں لیپٹ کر قرآن میں گھسیڑتا ہے، وہ اللہ کہنا بھول گیا تھا۔۔۔؟؟

جتنی بار مرضی گھوم گھما کر آؤ، یہی سوال آپ کے ماتھے لگیں گے، یہاں آئیں بائیں شائیں کرنے سے بہتر ہے اپنے کسی سینئر مولانا سے مشورہ کرکے کوئی بہتر جواب دے دیں۔

جی بہت بہتر میں نکل جاتا ہوں. آپ کا دعوی دھرا کا دھرا رہ گیا. جھوٹ کا پلندہ
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
پهر حضرت علامه یاد آگئے

خود فریبی کہوں اسے یا کہوں خدا فریبی
عمل سے فارغ هوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہا نه
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
جی بہت بہتر میں نکل جاتا ہوں. آپ کا دعوی دھرا کا دھرا رہ گیا. جھوٹ کا پلندہ

بہت اچھا فیصلہ لیا آپ نے، جواب نہ ہونے کی صورت میں بچی کھچی عزت لے کر نکل جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔۔۔۔

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

مولوی صاحب! اگر آپ کے پاس جواب نہیں ہے تو چپ چاپ عزت بچا کر نکل لیں، ایک ہی بات کتنی بار سنیں گے مجھ سے۔ یہاں بھی میں وہی بات کررہا ہوں کہ آخر قرآن کے ترجمے میں بریکٹیں لگا کر اپنے خیالات کی ملاوٹ کرنے کی کی ضرورت ہے؟ کیا اللہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان نہیں کرسکا؟ یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ اللہ کا قرآن ادھورا ہے۔۔۔؟؟؟ یا جو چیز مولوی بریکٹ میں لیپٹ کر قرآن میں گھسیڑتا ہے، وہ اللہ کہنا بھول گیا تھا۔۔۔؟؟

جتنی بار مرضی گھوم گھما کر آؤ، یہی سوال آپ کے ماتھے لگیں گے، یہاں آئیں بائیں شائیں کرنے سے بہتر ہے اپنے کسی سینئر مولانا سے مشورہ کرکے کوئی بہتر جواب دے دیں۔

اگر آپ کو قران کے ترجمے میں بریکٹیں نہی چاہیں تو مولانا احمد علی کا قرانی ترجمہ دیکھیں
بہت اچھا اور سلیل اردو میں لکھا ہوا ہے
یہ لاہور میں ہو گزرے ہیں ، اچھے عالم دین تھے

http://tanzil.net/#trans/ur.ahmedali/19:1
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے هیں
هوئے کس درجه اس دور کے فقیہاں بے توفیق
 
Last edited:

Back
Top