تحقیقات کے بجائے حکومت مجھے سازش کا حصہ بنا رہی ہے:سلمان اقبال کا جواب

arshad-sharif-ary-salman-iqbal-pakkkk.jpg


صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ واضح کہتا ہوں میرے بھائی ارشد کیخلاف ہیہمانہ فعل میں میراکوئی دخل نہیں مجھے دکھ اور صدمہ ہے کہ ارشدشریف کے قتل پر ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنا تحقیقات کے بجائے حکومت پریس کانفرنسز کر کے مجھے سازش کا حصہ بنا رہی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سلمان اقبال نے کہا کہ میں اپنے بھائی ارشد شریف کے بیہمانہ قتل سے شدید صدمے اور شکستہ دل ہوں اپنی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ارشد کی وفات پورے پاکستان اور عالمی سطح پر صحافت کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ارشدشریف کے اہلخانہ اور تمام سوگواران کیساتھ ہوں۔


صدر و سی ای او اےآروائی نیٹ ورک نے کہا کہاپنے کیریئر کے آغاز سے اب تک ہمیشہ اپنے لوگوں کا خیال رکھا جس کے وہ گواہ ہیں پاکستان میں صحافی بننا آسان نہیں میری پوری نیوز ٹیم کو اکثر مختلف خطرات کا سامنا رہتا ہے جسے کم کرنا میرا کام ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے کئی ساتھیوں کو کھویا۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ میں نےآج تک ان ساتھیوں کےخاندانوں کی کفالت جاری رکھی ہوئی ہے۔ جانتا تھا ارشدشریف کو جن خطرات کا سامنا تھا وہ حقائق پرمبنی تھے ارشد نے حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں سے حفاظت کی اپیل کی لیکن حکومت نے تحفظ دینے کے بجائے ارشد کیخلاف بغاوت کے مقدمات کا انبار لگا دیا ارشدکیخلاف متعدد ایف آئی آرز کاٹی گئیں، گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں نے ارشدشریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا بحیثیت دوست اور ساتھی ارشدشریف کے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کا ساتھ دیا دفتری معمول کے مطابق ہمارے دفتر نے ارشد شریف کیلئے سفری انتظامات کیے دوست ساتھی کی مدد کرنا کب سے جرم ہے؟

سلمان اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے میرے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے حکومت نے مجھے کبھی سونے کا اسمگلر یا اسلحے کا سوداگر سمیت دیگر الزامات لگائے میرے خلاف مہم کا آغاز مریم نواز نے کیا، یہ مہم وزرا نے ابھی بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف بی آر، ایف آئی اے، پیمرا،ایس ای سی پی کو میرے خلاف ہتھیار بنایا مجھ پر متعدد ایف آئی آرز، وارنٹ گرفتاری اورغداری کے مقدمے بنائے گئے حکومت کی جانب سے صحافیوں پر مقدمات اور ظلم وستم نے تشویش میں ڈال دیا حکومتی اقدامات کی وجہ سے 6 ماہ سے پاکستان نہیں آسکا۔

سلمان اقبال نے حکومتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کے ارشدشریف کے قتل سے متعلق مجھ پرالزامات بے بنیاد ہیں وزیرداخلہ مجھ پر لگائے گئے الزامات میرے خلاف منظم مہم کا تسلسل ہیں ارشدشریف کی موت پر حکومت جو سیاست کر رہی ہے وہ ایک مکروہ فعل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھےارشدشریف کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا جائے ن لیگ حکومت میں تحقیقات کی آزادی پر یقین نہیں لیکن ہر سوال کا جواب دوں گا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے زیر نگرانی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

سلمان اقبال نے یہ بھی کہا ارشدشریف کے قتل کی حقیقت تک پہنچنے والی ایسی ہر تحقیقات میں تعاون کروں گا واقعےکی تہہ تک پہنچا جائے تاکہ ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
 
Last edited:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
The brainless DGISPR was also treating him like a criminal, he said in his presser that the "Owner of ARY should also be brought back to the country"
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
اسٹیبلشمنٹ اے آر وائی کے سلمان اقبال کے خلاف ہے۔ یہ عجیب بات ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اے آر وائی اسٹیبلشمنٹ کا پالتو نیوز چینل رہا ہے۔ کیا بدلا ہے؟ اسٹیبلشمنٹ اتنی تیزی سے کیوں اور کیسے بدل گئی؟
 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
اسٹیبلشمنٹ اے آر وائی کے سلمان اقبال کے خلاف ہے۔ یہ عجیب بات ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اے آر وائی اسٹیبلشمنٹ کا پالتو نیوز چینل رہا ہے۔ کیا بدلا ہے؟ اسٹیبلشمنٹ اتنی تیزی سے کیوں اور کیسے بدل گئی؟
Salman iqbal had some conclusive information which Arshad sharif provided him and he passed it on to IK. That's one theory circulating in market
 
Sponsored Link