Yasir Kiani
MPA (400+ posts)
انسان کی سوچ اس کو بناتی ہے . انسان اپنے فائدے کے لئے بہت سے جھوٹ بولتا ہے . اس طرح ہمارے سیاستدان ہیں . آج بھی ہمارے ملک کے لوگ ، روٹی ، کپڑا ، مکان ، نوکری ، اسکول ، کالج ، یونیورسٹی اور ہسپتال کو اپنی بنیادی ضرورت سمجتھے ہیں . لکین افسوس یہ چیزیں آج تک سیاستدانوں نے عوام کو نہیں دی . اگر تاریخ کی طرف دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ ترقی فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں ہوئی . ایوب خان نے پاکستان کے لوگوں کو ڈیم ، شریعت ، اور قانون کی بالادستی کا درس دیا . اس کے علاوہ ١٩٦٥ کی جنگ جیت کر پاکستان کی عوام کو تحفہ دیا . پھر ذوالفقار علی بھٹو نے ون یونٹ توڑ کر بنگلہ دیش اور ١٩٧١ کی جنگ کا تحفہ دیا . اور آج تک بھٹو خاندان پاکستان کے نعرے لگا رہا ہے . جنرل ضیا الحق کا دور بھی پاکستان کی عوام کے لئے گولڈن تھا . میاں نواز شریف کا شروع کا دور تو بہت اچھا تھا لکین ١٩٩٩ کے بعد ٢٠٠٧ میں واپس آنے کے بعد ٢٠١٣ میں حکومت بنائی . لکین افسوس ان کے وعدے وقت پر پورا نہیں ہوے . پاکستان مسلم لیگ ن بھی کافی سالوں سے ایک ہی نعرہ لگا رہی ہے خوشحال پاکستان کا . اب عمران خان نیا پاکستان بنا رہے ہیں . لکین افسوس پاکستان میں اچھے کام کرنے والوں کو عمران خان بھول گے ، جس میں فیلڈ مارشل ایوب خان اور جنرل ضیا الحق ہیں اور اس کے علاوہ اور بہت نام ہیں . مجھے تو پاکستان کا نام اچھا لگتا ہے . نیا پاکستان اور پرانا پاکستان کا نام عمران خان اور میاں نواز شریف نے رکھا ہے . مجھے اور عوام کو تو پاکستان کی ترقی چائیے . عمران خان کو بھی اپنی سوچ تبدیل کرنی ہو گی . عمران خان کو جموریت پسند ہے اور مجھے بادشایت پسند ہے . میری الله سے دعا ہے کہ ، تمام مسلمانوں کے دلوں میں اسلام روشن ہو جاہے .(آمین )
تحریک تحفظ عظمت انسانی پاکستان رجسٹرڈ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 1962

Last edited: