تحریک انصاف کے چند کامیاب امیدوار سنی اتحادکونسل کاحصہ کیوں نہیں بنے؟

ih11ih211.jpg

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے کامیاب اراکین کی تعداد 93 ہے جبکہ 86 اراکین نے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔شیر افضل مروت کے مطابق تحریک انصاف کے چند رہنما انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سنی اتحاد پارٹی میں شامل نہیں ہوۓ۔

ذرائع کا کہنا ہے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے، بطور آزاد رکن اسمبلی میں جائیں گے۔ تحریک انصاف کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 43ٹانک اور این اے 15 مانسہرہ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا جبکہ لاہور سے منتخب ایم این اے وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔