ہومر کی یونانی اساطیری شاعری پر فلمائی گئی ہالی وڈ کی فلم ٹرائے جس جس کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہو وہ جانتے ہیں کہ ٹرائے والے قلعہ بند ہوکر یونانی سپارٹا کی لاتعداد طاقتور سپاہ، بحری بیڑوں اور نامی گرامی جفاکش جنگجوؤں جس میں ایکلیس اور اودیسس بادشاہ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے رہے۔اس جنگ میں دس سال گزر گئے ٹرائے شہر فتح نا ہو سکا تب سپارٹا والوں کو 'کاٹھ کا گھوڑا' بنانے کی چال سوجھی۔ ٹرائے والوں نے اس کاٹھ کے گھوڑے کو خداؤوں کا تحفہ سمجھ کر شہر میں داخل کر لیا۔ گھوڑے کے اندر چھپے ہوئے سپارٹا کے سپاہیوں نے رات کو گھوڑے سے نکل کر شہر کا دروازہ کھول دیا۔ اور آن کی ان میں وہ شہر جو دس سال تک فتح نا ہو سکا تھا، کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی تھی ۔