Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
تحریک انصاف کے بھائیوں کے نام پیغام
میرے حالیہ تھریڈ جس میں ، میں نے عمران خان کے پی ایس ایل کے حوالے سے بیان پر تنقید کی تھی .جس پر مجھے پاگل ،احمق بچہ ،کم عمر بے شعور اور پٹواری مٹیریل کہا گیا .پہلی بات میں نے جتنی کم عمری میں تحریک انصاف کے لئے کام کیا شاید آپ نے اتنا نہ کیا ہو .گھر میں آرام سے لپ ٹاپ سامنے رکھ کر تجزیے کرنے اور سخت دھوپ میں پی ٹی آئی کے پمفلٹ بانٹنے میں بہت فرق ہوتا ہے .
اسلام آباد میں ڈیڑھ سال قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سخت دھوپ میں گھر گھر جا کر تحریک انصاف کے نظریے کا میں نے پرچار کیا .پھر جس دن خان صاحب نے جی ١٠ مرکز آنا تھا اس دن اکیڈمی کی اہم کلاسوں سے چھٹی لے کر خان صاحب کا تین گھنٹے تک روڈ میں بیٹھ کر انتظار کیا .
اسد عمر کے انٹرویوز سے لے کر بلدیاتی انتخابات پر رپورٹس بھی سیاست پی کے ، کے ریکارڈ کا حصہ ہیں .چاہے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کا جلسہ ہو یا پھر ایک نومبر کو ہونے والا یوم تشکر ہر جلسے میں شرکت کی .یوم تاسیس والے جلسے میں اکیلے ویگن میں گیا اور رات کے گیارہ بجے واپس آیا جبکہ یوم تشکر والے جلسے میں بھائی کے ساتھ گیا .
یہ خان صاحب سے محبت ہی تھی کہ تین گھنٹے تک کھڑے ہو کر گانوں پر رقص اور تقاریر سنیں .جلسے میں کرسی تک نہ ملی .خیر میں یہ باتیں کیوں بیان کر رہا ہوں اور مجھے کسی کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں چاہیے .اب آتے ہیں اس طرف کہ میں نے کون سی گستاخی کی .ایک سیدھی سی بات ہے .خان صاحب نے ٢١ فروری کو کہا کہ اگر مجھ پر ہوتا تو میں پورا پی ایس ایل پاکستان میں کراتا .پھر جب پنجاب حکومت اور رانا ثنااللہ نے پی ایس فائنل کرانے کا حتمی اعلان کیا تو خان صاحب نے اسے پاگل پن کہہ دیا .میں تفصیل سے بتا چکا ہوں کہ اس موقع پر یہ بیان بنتا نہیں تھا جب پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ ہوگیا تو پھر مخالفت کی کوئی ضرورت نہیں .
کیونکہ پھر یہ پاکستان کی عزت کا معاملہ ہوجاتا ہے .دوسری بات کہ خان صاحب یہ کہنا کہ ان دھماکوں کے ہوتے ہوئے فائنل یہاں نہیں ہونا چاہیے یہ بھی بلکل غلط بات ہے کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی کبھی ختم نہیں ہوگی تو کیا ہم پاکستان میں کرکٹ کو تاحیات گڈ بائے کہہ دیں؟ .ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جس میں دھماکوں کے ہوتے ہوئے بڑے بڑے میچز ہوئے .تیسری بات خان صاحب کا یہ کہنا کہ اتنی سیکورٹی میں کیا پیغام جائے گا .یہ بات تھوڑی بہت درست ہے .سیکورٹی کم کی جاسکتی ہے
.مگر آج کے دور میں روڈیں بند کیے بغیر کسی بھی ٹیم کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا .ساتھ ہی ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی بھی وقت کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات کہ یہ عوام کی خواہش ہے .عوام انٹرنیشنل کرکٹ کے بدلے ایک دو سڑکیں بند کروانے کا سودا کرنے کو تیار ہے .میں خدا کی قسم کھا کہ کہتا ہوں کہ ہمارے ١٠ فیصد پاکستانی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوں گے آج فائنل لاہور میں دیکھ کر .جبکہ ٨٥ فیصد پاکستانی کسی بھی طرح ٹکٹ کے لئے تڑپ رہے ہوں گے .
لوگ جس طرح پنجاب بنک کے آگے ٹکٹ کے لئے صبح 6 بجے سے کھڑے تھے یہ ثابت کرتا ہے ہماری عوام کا کرکٹ کے لئے جنوں کتنا زیادہ ہے .میں اپنے سیکٹر کے دوستوں سے ملتا رہتا ہوں ہر کوئی خوش بھی ہے مگر ساتھ ہی ساتھ آبدیدہ بھی کہ پی ایس فائنل کاش اسلام آباد سے محلقہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیوں نہیں ہورہا .جس دوست سے گپ شپ لگاتا ہوں ہر کوئی کہتا ہے کاش اگلے سیزن کا فائنل پنڈی میں ہو .یا پھر کوئی پلے اف ہی ہوجائے .اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سکرینز لگ رہی ہیں .جب کہ کچھ دوستوں نے ان لائن ٹکٹ خرید کر لاہور جانے کا پروگرام بنا لیا ہے .کل ٹی وی میں ایک نوجوان کو دیکھا اس کا کہنا تھا مجھے جب معلوم ہوا کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا تب میں مردان سے لاہور کی طرف نکل گیا .اور پھر بڑی مشکلوں سے مجھے ٹکٹ ملی .
اور میں اب رات پارک میں لیٹ کر گزار رہا ہوں .بس میں چاہتا ہوں پی ایس ایل فائنل دیکھنے کا میرا خواب پورا ہو جائے .کیا یہ عوام پاگل ہے .یہ پاگل نہیں یہ جنونی ہے .یہ اپنے گراؤنڈز میں کرکٹ دیکھنے کو تڑپ چکی ہے .اس عوام کو فوج پر اعتماد ہے کہ وہ پی ایس ایل فائنل کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھے گی اور خدا کی قسم جو عوام کے اس جنوں کی مخالفت کرےگا تو پھر میں سیاست سے الگ ہو کر ریاست اور پاکستان کی حمایت کروں گا .میں اپنے آپ سے حلف لیتا ہوں کہ جب بھی کوئی فیصلہ یا بیان عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہ کرتا ہو یا پھر جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے میں تاحیات ایسے بیانات کی مخالفت کروں گا .کل ایک تھریڈ بنایا تھا مگر اب آئندہ ایسا کوئی بیان آنے پر سو تھریڈ بناؤں گا .چاہے مجھے پاگل کہا جائے ، احمق کہا جائے ،پٹواری مٹیریل کہا جائے .مگر میں ایسے ہر اس فیصلے کی حمایت کروں گا جس سے عوام کے جذبات جڑے ہوں
آج شام دیکھ لیجئے گا عوام کا جوش اور ولولہ .پھر اپنے آپ سے پوچھئے گا کیا اس بےبس عوام سے یہ خوشی کا لمحہ چھیننا درست ہے ؟ .میں یہ قائد اعظم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے والے لیڈر عمران خان کی حمایت کرتا رہوں گا مگر ہر اس فیصلے کی بھر پور حمایت کروں گا جس سے عوام کے جذبات وابستہ ہوں .پاکستان زندہ باد
(jhanda)(jhanda):pakistan-flag-wavin

- Featured Thumbs
- http://pakistanflag.facts.co/pakistaniflagof/PakistanFlag.png
Last edited: