
تحریک انصاف کے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی سچ گو شخصیت اور حق کا ساتھ دینے والے انسان کے دنیا سے اس طرح چلے جانے پر جہاں ایک طرف ادارے تحقیقات اور تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اتنے روز بعد بھی اس کے جانے کا غم کم نہیں ہوا۔
یوں لگتا ہے کہ ظل شاہ کی وفات نے سوشل میڈیا صارفین کو گہرا صدمہ دیا ہے اور وہ غم سے نڈھال ہیں۔ علی بلال کی وفات پر سیاست ڈاٹ پی کے کے بانی عدیل حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ کیا صرف وہی ہیں جو مرحوم ظل شاہ کی ویڈیوز دیکھ کر رنجیدہ ہیں؟
سابق مشیرخزانہ اور پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ ان لاکھوں غمزدہ پاکستانیوں میں عمران خان بذات خود بھی شامل ہیں۔
جس پر پی ٹی آئی کے رہنما خورشید عالم نے کہا کہ نہیں بھائی پوری پاکستانی قوم اس سوگ میں مبتلا ہے۔
کامران نامی صارف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہہ سکتا ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں، میں تو اس کے چہرے کو دیکھے بغیر ہی اس کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کر رہا ہوں، اپنے بچوں کو گلے لگا کر اللہ کا شکر ادا کر رہا ہوں کہ ہم محفوظ ہیں اور یہ کہ اللہ نے ظالموں کیلئے جہنم بنا رکھی ہے۔
284689
حمزہ نامی صارف نے کہا کہ جن لوگوں کے دلوں میں انسانی جان کی کوئی قیمت ہے وہ اس ہیرے جیسے شخص کو دیکھ کر رو رہے ہیں۔
عمران خالد نے عدیل حبیب کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ نہیں وہ اس غم میں اکیلے نہیں ہیں۔
خالد خالتی نے کہا آپ اکیلے نہیں ہیں مجھےخود اس بات نے بہت غمزدہ کیا ہے۔ دیکھیں تو سہی کہ کتنی نیک روح تھی اس نے کسی کا کیا بگاڑا تھا۔
زوہیب افضل مہدی نے کہا میں پچھلے 2روز سے اس پر کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں مگر میں بتا نہیں سکتا کہ میں اس وجہ سے کس غم اور ناامیدی کی حالت سے گزر رہا ہوں۔
نعیمہ نے کہا کہ وہ ایسا شخص تھا جو حق اور باطل کا فرق جانتا تھا۔ اصل پاگل وہ لوگ ہیں جو اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔