Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
اسٹاک مارکیٹ کی طرح تحریک انصاف کی گھٹی بڑھتی مقبولیت
بات اگر اسٹاک مارکیٹ کو ہو تو کون نہیں جانتا کے وہاں سرمایا کاری منافع کے لئے کی جاتی ھے مگر ہمیشہ نقصان کا خدشہ رہتا ہے مگر پاکستان میں ایک ایسا کاروبار بھی ہے جہاں انویسٹمنٹ کر کے اپ ہزاروں گنا منافع کما سکتے ہیں
اور نقصان صرف انکو ہوتا ہے جو نظریات کی سیاست کرتے ہوں
یہ کاروبار کیسے کیا جاتا ہے ؟
اسکے ٣ سنہری اصول
١- سب سے پہلے آپکے اندر ضمیر نامی صفت کو مار دیں اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے قومی مفادات پر قربان کر دیں
٢- اپ بے غیرت ہوں اور اپنی بات کو یا کسی موھدے کو متبرک کا درجہ نہ دیں
٣- حسب ضرورت قومیت کا یا لسانیت کا لبادہ یا سندھی ٹوپی پہن لیں
یہ چند بنیادی خوبیاں اگر آپکے اندر بدرجہ اتم موجود ہیں تو اپ پاکستان کی سیاست کے لئے کوالیفائی کرتیں ہیں
اسکے بعد اپ ریاستی اداروں کے اندر کچھ لے اور دے کی بنیاد پر اپ ترقی کے زینےطے کرتے رہیں
آپکی پارٹی کسی واقعے کی بنیاد پر ڈوبے یا ابھرے
آجکل کی دنیاے سیاست میں میڈیا کے شہزور گدھے اور گھوڑوں کی باگیں آپکے ہاتھ میں ہونی چاہییں جسے میڈیا مینجمنٹ کے نام سے جانا جاتا جاتا ہے
سیاست میں سرمایا اور خرچ کا کیا تناسب ہے اسکا پتا تو سیاست کے کارٹیل والوں کو ہو گا جو یہ کاروبار کو سائنس کے اصولوں کے مطابق چلاتے ہیں ، فرض کیا ٦٠ اور ٤٠ کی نیست لگا لیں
یعنی ١٠ فیصد افسران کا ، ١٠ فیصد عدلیہ کا ، ١٠ فیصد میڈیا گروپس کا اور ١٠ فساد متفرق اخراجات
میڈیا مینجمنٹ ایک ایسا آرٹ ہے جس سے اپ کسی بھی سیاسی پارٹی کا گراف
اوپر نیچے کر سکتے ہیں اور جومیڈیا ہاؤسز ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انکو تجزیہ نگار
Opinion Maker ya King Maker
کے نام سے جانا جاتا ہے جیسا کے جنگ گروپ کسی زمانے میں تھا .جس گروپ نے ایک قومی فخر پر کیچر اچھالے اور آج اسکی ایک ساکھ ھے اور اسکی پارٹی پورے پاکستان کی پارٹی ہے مگر اس گروپ کے مالکان خود در بدر کی ٹھوکریں کھا رہیں ہیں اور پاکستان دشمن کا کلنک اپنے ماتھے پر لگوا کر ذلیل ہو رہیں ہیں
میڈیا کے گھدھوں سے اپنے اکثر یہ سنا ہو گا کے تحریک انصاف اب وہ جماعت نہیں رہی یا اب وہ لوگوں میں اپنی ساکھ کھوتی جا رہی ہے اور تحریک انصاف کا نوجوان انکو چھوڑتا جا رہا ہے
اسطرح کا تجزیہ اپ کسی اور پارٹی کے بارے میں نہیں سنیں گے جن کے
لیڈران باقاعدہ سزا یافتہ
لیڈران باقاعدہ قتل اور دوسرے جرائم میں ملوث ہیں
اور انکی کیسز ابھی تک عدالتوں میں ہیں ،
انکے لیڈران فخر سے جیل یاترا کو سیاسی فتح کے نام سے یاد رکھیں
یہ ہے میڈیا مینجمنٹ کا کمال
یہ میڈیا مینجمنٹ کا کمال ہے جھوٹ کو اتنا بولا جاے کے سچ کا گمان ہو ، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو سیاست دانوں کی طرف سے پلاٹ اور دوسری سسہولتیں بونس میں
پاکستان کے بارے میں شائد کسی نے کہا تھا کے پاکستانی روپے کے لئے اپنی ماں کو بھی فروخت کر سکتے ہیں
یہ بات وطن کی موہبت والوں کی برداشت کے باہر ہے مگراپنے سامنے سب کچھ دیکھ کر وہ یہ جھٹلا بھی نہیں سکتے
کیا کوئی پیسے کے لئے اپنی ماں کو بھی بیچ سکتا ہے ؟
یہ صرف پاکستان کی عدالتوں میں ثابت نہیں ہو سکتا مگر ہر پاکستانی کو پتا ہے مگر وہ بھی انکا ساتھ اپنی ایک بوٹی کے لئے دیتے ہیں اور اس فرق کو مٹا کر حساب بیباق کر دیتے ہیں
بات ہو رہی تھی پاکستان تحریک انصاف اور اسکے گھٹے بڑھتے گراف کی
یہ بات کہنا یا لکھنا بھی ایک احمقانہ بات ہے کیونکے یہ یہ پارٹی ابھی تک اقتدار میں نہیں ای
اگر ایک صوبے میں انکی حکومت ہے بھی تو انکے ترجیحات سے ہی انکی لیڈرشپ اور پارٹی کا اندازہ کرنا چاھئے
جہاں دکھتی ہے تو بکتی ہے کے اصول کارفرما ہوں وہاں ترجیحات کس چڑیا کا نام ہے
مگر یہ اندازہ ہو کیسے کے اگر کبھی ١٠٠ ٹیلی ویژن کے چینل سے کوئی ترم خان صحافی نے خیبر پختونخوا کے لئے ٤٥ منٹ بھی نہیں نکالے اور انکا مقابلہ کسی اور صوبے کی پارٹی سے کیا ہو
اپ میڈیا اور گھٹیا پارٹی کے گدھوں کو کون سمجھاتے کے انتخابی منشور کیا ہوتا ہے اور اس پر عمل درآمد کس بلا کا نام ہے؟
اگر ایک لیڈر اپنے انتخابی جلسوں میں تعلیمی ایمرجنسی کا علان کرتا ہے اور حکومت میں انے کے بعد بجٹ کا ٣٠ فیصد تعلیم پر رکھتا ہے اور پورے تعلیمی نظام کو ایک جدید نظام کے تحت کرتا ہے تو اس پارٹی کی مقبولیت کیسے گر سکتی ہے ؟
اگر اس صوبے میں سب سے زیادہ قانون سازی ہو تو اسکی مقبولیت گھٹے گی یا بڑھے گی ؟
جس پارٹی کو حکومت میں اے ٢ سال ہو اور وہ اپنے صوبے میں بلدیاتی انتخاب کروا دیں اور باقی پارٹیاں جمہوریت کی مالا جبتے رہیں تو مقبولیت بڑھے گی کے گھٹے گی ؟
اگر اس صوبے کی مخالف پارٹیاں صوبے کی پولیس کی تعریف کرے تو اس پارٹی کا گراف کسے
گر سکتا ہے ؟
اگر ترجیحات میں پٹواری کے نظام میں اصلاحات ہوں اور کی جا رہیں ہوں تو اس پارٹی کا گراف کیسے گر سکتا ہے ؟
چونکے اس فورم کے ممبرز خیبر پخوتخوا کی کامیابیوں سے واقف ہیں اسلئے اس پر زیادہ بحث مناسب نہیں
بھائی ہمیں سیاست نہیں اتی اگر ہم اداروں کو نہیں غریدتے بلکے مظبوط بناتے ہیں
ہم میڈیا کے گدھوں کو نہیں پالتے
ہم قوم کا پیسا قوم پر خرچ کرتے ہیں
اگر اسے لوگ متنفر ہوتے ہیں یا کسی پارٹی کا گراف نیچے جاتا ہے تو ا اپ لسانیت ، عصبیت کی ایک پھکی کھائیں
خس کم جہاں پاک
نوٹ
اگر کسی بھی پارٹی کو تحریک انصاف کی مقبولیت جانچنے کا شوق ہے تو ٤٨ گھنٹے کا وقت دے ،پاکستان میں کسی بھی مقام کا تعین کرے اور سرکاری وسائل کو استمال کیے بغیر جلسہ کر لے ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاے گا
Last edited: