yahya.khan
Minister (2k+ posts)

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائیٹ ہیک کرلی گئی
: نامعلوم ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کے سونامی کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے لانچ ویب سائیٹ کو ہیک کرلیا۔
پاکستان ہیکرز کریو نامی گروپ نے ’’فنڈ یور سونامی ڈاٹ کام‘‘ نامی ویب سائیٹ کو ہیک کرکے اس میں عمران خان کی تصویر اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم کے علاوہ امریکی پرچم چسپاں کیا ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ عمران خان امریکی ایجنٹ ہیں، اس سلسلے میں ہیکرز نے انگریزی میں یکساں مفہوم والے 2 جملے درج کئے ہیں جن میں ایک کو امریکا جبکہ دوسرے کو عمران خان سے منسوب کیا گیا ہے۔
ویب سائیٹ کے فرنٹ پیج پر ایکسپریس نیوز کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کو بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں انٹر نیٹ صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اسلام آباد میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار کس کو ٹھہراتے ہیں۔
http://www.express.pk/story/286227/
- Featured Thumbs
- http://i61.tinypic.com/25hl8yg.jpg
Last edited by a moderator: