تحریک انصاف کو چھوڑ کر جانے والوں کی ڈبل سنچری مکمل

16pptptptpptpt.jpg

تحریک انصاف کے 52 عہدیداروں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جا چکا ہے : رپورٹ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی (یوم سیاہ) کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک سابق کے علاوہ 150 موجودہ ممبران پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک پی ٹی آئی کے 220 اعلیٰ ترین عہدیداروں نے سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد 77 سابق ممبران پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔


تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں 31 مشیر، سابق معاونین اور وزراء شامل ہیں، ان میں سے موجودہ 48 سابق وموجودہ ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا سے 11 سابق ممبران صوبائی اسمبلی، بلوچستان سے 3 اور سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے 52 عہدیداروں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ 3 سینیٹر بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم ترین رہنمائوں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق وفاقی وزیر فواد احمد چودھری، پرویز خٹک، اسد عمر، عامر کیانی، شیریں مزاری، عمران اسماعیل، علی زیدی اور خسروبختیار ودیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے سابق ممبران پنجاب اسمبلی کی طرف سے الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اراکین اسمبلی سے رابطے کر رہے ہیں۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ایک بڑے گروپ آج ہمارے ساتھ چلنے کا اعلان کرے گا، ہم فوج مخالف بیانیہ کے خلاف ہیں لیکن پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

https://twitter.com/x/status/1664962597291180032