Mojo-jojo
Minister (2k+ posts)
تحریک انصاف کا تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان
Mirza Hassan

چکوال: پاکستانی نوجوانوں میں مقبول ترین سیاسی جماعت تحریک انصاف نے تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اہم معاملات پر نظریاتی جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ مل سکتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے پاکستان میں کبھی غیر جانبدار الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن کمشن کے ارکان کی تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں، ان سب کا آپس میں مُک مُکا ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن ہی ملک کا مستقبل ہیں، ہم الیکشن میں دیر نہیں چاہتے لیکن صدر زرداری کے ہوتے ہوئے کسی صورت انتخابات غیر جانبدار نہیں ہو سکتے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کسی سے الائنس نہیں کرے گی بلکہ تنہا الیکشن میں حصہ لے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پر نظریاتی جماعتوں سے مل سکتے ہیں۔