تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پر مکمل کنٹرول کے بعد اب فاشسٹ حکومت سوشل میڈیا کی آواز بھی دبانا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل یوٹیوب کو بند کروانے کے لئے مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے
پی ٹی آئی آفیشل نے درخواست کی کہ اسلئے پاکستان تحریک انصاف کا یہ نیا آفیشل چینل بھی سبسکرائب کرلیں
https://twitter.com/x/status/1667783851278516224
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا آفیشل چینل گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے موجود ہے جس کے 7 لاکھ 21 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ میڈیا پر بلیک آؤٹ ہونے کے بعد عمران خان کی تقاریر اور پیغامات کیلئے اسی چینل کا سہارا لیا جاتا ہے۔
یوٹیوب پر عمران خان کا بھی یوٹیوب چینل موجود ہے جس کے ایک ملین سبسکرائبرز ہونیوالے ہیں، یہ چینل پہلے غیرفعال تھا لیکن میڈیا پر پابندیوں کے بعد اس چینل پر بھی عمران خان کی تقاریر اور پیغامات نشر ہوتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ptiaashaiah.jpg