تحریک انصاف پر پابندی؟ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

paalaj.jpg

وفاقی حکومت نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور ریاستی عمل داری یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پرتشدد واقعات کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مختلف واقعات میں کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی مشینری پر لشکر کشی انتہائی تشویش ناک ہے، پولیس اہلکاروں اور افسران پر لشکر کشی ریاست کے ساتھ کھلی دشمنی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت کے پاس تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں جن کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے، پولیس افسران اور اہلکاروں پر تشدد، املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ جیسی کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ، اس حوالے سے22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں بالخصوص پاک فوج کے خلاف مہم کی بھی مذمت کی گئی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس مذموم ایجنڈے کا حصہ نا بننے کی اپیل کی گئی۔

لسبیلہ کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی غلیظ مہم چلانے والےعناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ کسی بھی معاشرے میں ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہوتا،ایسے پراپیگنڈے کو آزادی اظہار رائے نہیں کہا جاسکتا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


پر امن لوگوں کے خلاف کبھی ختم نہ ہونے والی بدترین ریاستی دہشت گردیاں خود کر رہے ہیں اور اپنے کرتوت چھپانے کے لیے الزام تحریک انصاف پر . ایسے ہی مردود لوگوں کے لیے کہا گیا ہے

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ

ترجمہ: اے اﷲ! ہم تجھی کو ان کے مقابل کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں
 

ranaji

President (40k+ posts)
ان حرام زادوں گشتی کے بچوں کو تاریخ سے واقفیت نہیُ ان کنجروں کو معلوم نہیں عوامی نیشل پارٹی پہلے نیشل عوامی پارٹی تھی اس کو کالعدم کرکے کونسا گھوڑا پٹ لیا تھا جو ئہ گشتی کے بچے اب پٹ لیں گے قومی تحریک انصاف بن گئی تو میرا یا کسی اور گھوڑا پٹ لوگے حرام زادو گشتی کے بچے نطفہ حراموں