رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے حکومت کے رویے پر تنقید کردی، کہا حکومت کی وحشت اور بربریت کی انتہا کردی، انصاف سے وابستہ افراد کے کاروبار اور فیکٹریاں بھی انتقام کی آگ میں تباہ کرنے لگے۔
فرخ حبیب نے لکھا فسطائیت حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں کے تقدس کی پامالی اور تباہی کے بعد کاروبار بھی تباہ کرنے لگی،فیکٹریز، ہوٹلز اور دیگر کاروباروں کی تباہی کے ذریعے غریب محنت کشوں سے روزگار چھینا جارہا ہے،سیاسی انتقام میں اندھی امپورٹڈ سرکار پہلے سے سنگین مشکلات کی شکار معیشت کو بھی انتقام کی آگ میں جلانے لگی
فرخ حبیب نے کہااسلام آباد انتظامیہ نے کل علی نواز اعوان کےگھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑا،اس افسوسناک کارروائی کے دوران گھر میں علی نواز اعوان کی بوڑھی ماں اور سپیشل چائلڈ بہن موجود تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کل علی نواز اعوان کے گھر کے ایک حصے کو مسمار کرنے کے بعد آج پولیس نے علی نواز اعوان کا بزنس کو بھی سیل کردیا، اس سے پہلے ملک عامر ڈوگر اور فیملی کے تمام کاروبار جس میں پٹرول پمپ اور میرج ہالز شامل ہیں کو سیل کردیا گیا
https://twitter.com/x/status/1662723144702996481
فرخ حبیب نے مزید کہااوکاڑا میں تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز کے گھر مسمار کیے گئے،پی پی 68 سے قمر خان کی فیکٹری قمر چائے فیکٹری کو غیر قانونی اور ناجائز طور پر سیل کردیا گیا،خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بھی توڑ ڈالا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عمرایوب، شہزاد اکبر کےگھر پرچھاپوں کی مذمت، کہا بغیر وارنٹ گھروں پر چڑھ دوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں،آج ہم تاریخ کے سیاہ ترین دورمیں زندہ ہیں، ملک میں آئین پامال کردیا گیا، عدالتی احکامات کو کھلےعام پیروں تلے روندا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/jbJJ60Z/ptia-sa.jpg