Geek
Chief Minister (5k+ posts)
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی ہے کہ میں ایک خادم کی طرح عوام کی خدمت کروں۔
چلڈرن اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کا چلڈرن اسپتال پاکستان کا بہترین اسپتال ہے، یہاں علاج اور ادویات فری ہیں جب کہ اسپتال میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے 614 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ پاکستان میں بچوں کا سب سےبڑا اسپتال بن گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے مجھ پر لگے الزامات جھوٹےنکلے، چینی حکومت نے بھی کہہ دیا ہے کہ سرٹیفکیٹس جعلی تھے، یہ میری بے گناہی نہیں بلکہ 21 کروڑ پاکستانیوں کی عظمت کو سلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی ہے کہ میں ایک خادم کی طرح عوام کی
خدمت کروں، انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے الزامات میں نہ الجھائیں خدمت کرنے دیں، میں اس خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دشمن سی پیک پر وار کرنا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں کیونکہ یہ ان کی شکست ہے، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ سی پیک اب ٹیک آف کر گیا ہے جو ترقی کی منزل پر پہنچ کر ہی لینڈ کرے گا۔
سورس
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/PxeRQVT.jpg
Last edited by a moderator: