PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

تحریک انصاف تیار-عوام بمقابلہ اسٹیٹس کو
پاکستانی عوام ان لوگوں کو ووٹ دے کر پارلیمان بھیجتی ہے۔ پارلیمنٹ میں پہنچ کر لیکن یہی لوگ باہر موجود عوام کو کچرا، گند، غلاظت ، عسکری، دھشت گرد کہتے ہیں
آج پورا اسٹیٹس کو اکھٹا ہے۔ انہیں شدید غصہ ہے کہ یہ غریب پاکستانی لوگ پارلیمنٹ تک کیسے پہنچے، ان کی اتنی ہمت کیسے ہوئی
جہاں پاکستانی وزیر داخلہ اس غریب عوام کے ماتھے پر دھشت گرد اور عسکری کی چٹ لگاتا ہے تو وہیں ملا ڈیزل کہتا ہے کہ مجھے ان لوگوں کی وجہہ سے اجلاس میں راستہ بدل کر آنا پڑا ان سب کو روند دو۔ اگر خود نہیں روند سکتے تو قرار داد پاس کرو، قوانین میں ردو بدل کرو اور فوج کے ذمہ یہ کام لگاو کہ وہ ان غریبوں کو روند دیں
مولانا کی اس بات پر اسحق' ڈار، چودھری نثار ، نواز شریف، اور تمام اسٹیٹس کو نے زبر دست ڈیسک بجائے
پاکستانی بھائیو۔ اپنی اولاد پر رحم کرو۔ انہیں اس اسٹیٹس کو کا محتاج نہیں بننے دینا، وہ ان دجالوں کی غلامی نہ کریں بلکہ اپنے اولاد کو ایک معزز شہری کا حق دلانے کے لئے تم سب کو باہر آنا ہوگا۔ عمران خان کہتے ہیں یہ آخری موقع ہے۔ وہ بلکل درست کہتے ہیں۔ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو باہر آجاو۔
اگلے دنوں اتنی بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچو کہ تمھارا قائد خوش ہوجائے۔ پاکستان تحریک انصاف اب فائنل مرحلے میں ہے۔ پوری طاقت لگادو۔ آج یا کبھی نہیں۔
اسٹیٹس کو کو آخری مکا
پاکستان زندہ باد
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد
Last edited: