گزشتہ روز جیولین تھرو میں ارشد ندیم گولڈمیڈل جیت کر پاکستان آئے تو انکا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد اپنے قومی ہیرو کی جھلک دیکھنے کی منتظر تھی۔ ن لیگی رہنما بھی ارشد ندیم کے استقبال کیلئے پیش پیش تھے اور ارشد ندیم کی کامیابی کو اپنا کریڈٹ قرار دے رہے تھے۔
ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس میں بٹھاکر پورے لاہور کا چکر لگایا گیا، ان سے مختلف بیانات دلوائے گئے اور انہیں میاں چنوں روانہ کردیا گیا۔
عمران ریاض نے ایک ویڈیو ری ٹویٹ ہوئے اسے گندی سیاست قرار دیا۔۔ ویڈیو شئیر کرنیوالے نے دعویٰ کیا کہ ارشد ندیم کے دوست کے اوپر نون لیگیوں کا حملہ ۔۔تم نے یہ کیوں بولا کہ حکومت نے ارشد ندیم کی مدد نہیں کی نون لیگیوں کا زبردستی بیان لینے کی کوشش
خدیجہ صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یۃ ارشد ندیم نے لینڈ کرتے ہی بول دِیا، اسکو بھی معلوم تھا کہ ن لیگ کیسے ہائی جیک کرے گی اور اپنی مرضی کا بیان دلوائے گی، یہاں دل سے بول رہا ہے، جب ہار پہنائے گئے، تو بس سکرپٹ پَر عمل درآمد شروع۔
ابوذرفرقان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو جہاز سے نکلتے ہی سب سے پہلے آفیشلز کی جانب سے ایک کاغذ کے ذریعے بریفنگ دی گئی تھی
ملیحہ ہاشمی نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ن لیگی رہنما رانا مشہود ارشد ندیم سے ملتے ہی اسکے کان میں کچھ کہہ رہے ہیں، ملیحہ ہاشمی نے اس پر طنز کیا کہ کہ اف اللہ۔۔
فیاض شاہ نے ردعمل دیا کہ بالآخر یہ لوگ ارشد ندیم سے سیاسی بیان دلوا کر متنازعہ بنانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔ افسوس صد افسوس
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ بھارتی ورلڈکپ جیت کر واپس آئی تو کھلاڑیوں/کوچز کی تصویروں سے سجی بس پر ممبئی کا چکر لگایا، ہیروز کو celebrate کیا گیا۔ نہ مودی، نہ مہاراشٹر کا وزیراعلیٰ ارشد واپس آیا، بس پر مریم نواز، کھوکھر کی فوٹو ہے، ارشد کی ایک چھوٹی سی تصویر ہے۔ یہاں معاملہ اپنی پبلسٹی کا ہے۔
عاشر باجوہ نے چند سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پورا ملک ارشد کے گولڈ میڈل پر خوش ہے ، پر اس میں بھی تحریک انصاف کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی . کل سے رابی ، ا یمیلی، نیمل ، شانزے ، ملیحہ اور نینا یہ والا ٹرینڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے ... ٹرینڈ میں یہ بتانے کی کوشش ہے کے ایک انتشاری ٹولے کو ارشد ندیم کی جیت کا افسوس ہے .. تقریباً یہی لوگ کل کامران ٹیسسوری والا ٹرینڈ بھی کر رہے تھے .. سب ہی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں .. کون لوگ ہیں یہ ؟
محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ آپ پنجاب حکومت کے انتظامات اور ویژن چیک کریں کہ رات کے اس وقت جب سڑکیں سنسان ہیں تو ارشد کو ڈبل ڈیکر بس پر سڑکوں پر گھما کر میاں چنوں روانہ کردیا ہے۔