تاریخ کا ایک ورق ، عمر ثانی رح ، الله پاکستان کو بھی ایسے حکمران عطا فرمائے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
images

حضرت عمر بن عبدالعزیز (رحمۃاللہ علیہ) خلافت کا کام کر کے اپنے گھر آئے اور آرام کرنے کے لئیے لیٹے ہی تھے کہ بیوی نے غمگین لہجے میں کہا

یا امیر المومنین اگلے ہفتے عید آرہی ہے بچہ نئی پوشاک کے لئے بہت بے چین ہے ابھی روتے ہوئے سویا

حضرت عمر بن عبد العزیز (رحمتہ اللّٰہ علیہ) نے سر جھکا کر فرمایا، تمہیں تو معلوم ہے کہ مجھے تو صرف سو درہم ماہوار ملتے ہیں، جس میں گھر کا خرچہ بڑی مشکل سے پورا ہوتا ہے

بیوی نے کہا، جی وہ تو میں سمھجتی ہوں آپ بیت المال سے قرض لے لیں

حضرت عمر بن عبد العزیز (رحمتہ اللّٰہ علیہ) نے فرمایا کہ بیت المال پر تو صرف غریبوں، یتیموں، فقیروں اور بیواؤں کا حق ہے، میں تو صرف اس کا امین ہوں

بیوی بولی، بےشک میرے سرتاج آپ کی بات سچ ہے مگر بچہ تو ناسمجھ ہے اس کے آنسو نہیں دیکھے جاتے
حضرت عمر بن عبدالعزیز (رحمتہ اللّٰہ علیہ) بولے اگر تمھارے پاس کوئی چیز ہے تو اسے فروخت کر دو بچے کی خوشی پوری ہو جائے گی

بیوی بولی، یاامیرالمومنین میرے تمام زیورات آپ نے بیت المال میں جمع کر ادیئے ہیں۔ بلکہ میرا قیمتی ہار بھی جو میرے والد نے مجھے تحفہ دیا تھا آپ نے وہ بھی جمع کروا دیا، اب تو میرے پاس آپ کی محبت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
امیر المومنین نے سر جھکا لیا بڑی دیر تک سوچتے رہے

اپنے ماضی میں جھانکنے لگے وہ بچپن جوانی خوش پوشی نفاست جو لباس ایک بار پہنا دوبارہ پہننے کاموقعہ نہ ملا جس راستے سے گزرتے خوشبوؤں سے معطر ہو جاتا
یہ سوچتے سوچتے آنکھوں سے آنسو جاری ہوگے

بیوی نے اپنے ہر دل عزیز شوہر کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو کہنے لگی مجھے معاف کر دیں
میری وجہ سے آپ پریشان ہو گے

فرمایا: کوئی بات نہیں
پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز (رحمتہ اللّٰہ علیہ) نے بیت المال کے نگران کے لئیے ایک خط لکھ کر اپنے ملازم کو دیا اور فرمایا کہ ابھی جاؤ اور یہ خط نگران کو دے کر آؤ

اس خط میں لکھا تھا کہ مجھے ایک ماہ کی تنخواہ پیشگی بھیج دو

ملازم نے جوابی خط لا کر امیرالمومنین کو دیا جس میں لکھا تھا

اے خلیفۃ المسلمین آپ کے حکم کی تعمیل سر آنکھوں پر لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ ایک ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں
جب یہ آپ کو معلوم ہی نہیں تو پھر غریبوں کے مال کی حق تلفی کیوں پیشگی اپنی گردن پہ رکھتے ہیں

آپ نے جواب پڑھا تو زاروزار رونے لگے اور فرمایا کہ نگران نے مجھے ہلاکت سے بچالیا۔

اگلے ہفتے دمشق کے لوگوں نے دیکھا امراء کے بچے نئے حسین کپڑے پہن کر عید گاہ جارہے تھے مگر امیر المومنین کے بچے پرانے دھلے ہوے کپڑوں میں ملبوس اپنے والد کا ہاتھ پکڑے عید گاہ جارہے تھے

بچوں کے چہرے چاند کی طرح چمک رہے تھے کیونکہ آج ان کی نظر فانی دنیا کی وقتی خوشی پر نہیں بلکہ جنت کی ابدی تمنا کے احساس نے انہیں سر شار کر دیا تھا

دنیا والو !! ایسے تھے ہمارے بادشاہ، اللّہ پاک ان کو مصطفیٰ کریم (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کی شفاعت نصیب فرمائے
اور پاکستان کو بھی ایسے حکمران عطا فرمائے.
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
اور پاکستان کو بھی ایسے حکمران عطا فرمائے.

جب تک اسلام مذہب کی آڑ میں منافق مولانا اپنی منافقت کرتے رہینگے ، ایسے نیک رہنما پیدا تو ہونگے لیکن مذہب کو استعمال کرنے والے خبیث مولانا ان کو کامیاب نہیں ہونے دینگے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جب تک اسلام مذہب کی آڑ میں منافق مولانا اپنی منافقت کرتے رہینگے ، ایسے نیک رہنما پیدا تو ہونگے لیکن مذہب کو استعمال کرنے والے خبیث مولانا ان کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

ایک دوسرے تھریڈ پر جواب دے دیا ہے ، یہاں بھی وہ ہی جواب بنتا ہے ، جس نے خود عمل نہیں کرنا اس کے پاس ہزار بہانے

Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)

ایک دوسرے تھریڈ پر جواب دے دیا ہے ، یہاں بھی وہ ہی جواب بنتا ہے ، جس نے خود عمل نہیں کرنا اس کے پاس ہزار بہانے

! کم سے کم مثال تو صحیح دی جاۓ نا
اگر نبیوں اور خلفاء کی مثالیں دیں تو یہ بھی باتیں ک ان کے زمانے میں صرف یا کفار تھے یا مسلمان ہمارے خبیث علماء نہیں تھے
لیکن یہاں تو مذہب کا لبادہ پہنے منافق اور خبیث خود ساختہ علماء بن کر ملک لوٹ رہے ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ ملک لوٹ رہے ہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
! کم سے کم مثال تو صحیح دی جاۓ نا
اگر نبیوں اور خلفاء کی مثالیں دیں تو یہ بھی باتیں ک ان کے زمانے میں صرف یا کفار تھے یا مسلمان ہمارے خبیث علماء نہیں تھے
لیکن یہاں تو مذہب کا لبادہ پہنے منافق اور خبیث خود ساختہ علماء بن کر ملک لوٹ رہے ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ کے زیر سایہ ملک لوٹ رہے ہیں

دیکھئے عالم کو بھی گالیاں دینا اسی طرح مناسب نہیں جیسے کس دوسرے کسی عام مسلمان کو ، ہر عالم بھی ایسا نہیں ہوتا ، افسوس تو یہ ہیں کہ کچھ جاہل عالم بھی ہیں اور سب سے زیادہ جاہلیت تو وہ لوگ دکھاتے ہیں جو بظاھر مسلمان بھی ہیں ، نماز روزہ بھی کرتے ہیں ، دیگر اعمال بھی کرتے ہیں ،لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو ہر چور ، بن عنوان کی دم پکڑ لیتے ہیں ، مان لیا سب عالم نہیں ہوتے ، لیکن قصور کس کا ہے ؟؟؟؟ ان لوگوں کا جنھوں نے معاشرے میں عالم کو احساس کمتری کا سبب بنا دیا ہے ، جتنی تنقید کسی مسجد کے امام پر کی جاتی ہے ، اتنی تنقید اس چور ، بد عنوان پر نہیں کی جاتی جس کو آپ ووٹ دیکر اسمبلی میں بھیجتے ہیں اور پانچ سال پھر سب کا خون نچوڑتا ہے اور مسجد کے امام کو پانچ ہزار دیکر سب اپنا دینی فریضہ سجھتے ہیں اور اس امام کو کمی سمجھتے ہیں ، اور تبدیلی خلافت راشدہ کی لانا چاہتے ہیں

پہلے ہم سب کو اپنی ترجیحات درست کرنی ہیں ، جیسی توقعات مسجد کے مولوی سے رکھتے ہیں ، خود اس کا عملی مظاہرہ کرنا ضروری ہے ، ورنہ تنقید وہ کرتا ہے جو مسجد کا چندہ دیکر بھی احسان جتاتا ہے

میں نے صرف ان خود ساختہ علماء کا ذکر کیا ہے جو اسیمبلیوں میں آ کر بیٹھے ہیں اپنے مفاد کی خاطر. اور میں نے مولوی نہیں لکھا مولانا لکھا ڈیزل کو مد نظر رکھتے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے صرف ان خود ساختہ علماء کا ذکر کیا ہے جو اسیمبلیوں میں آ کر بیٹھے ہیں اپنے مفاد کی خاطر. اور میں نے مولوی نہیں لکھا مولانا لکھا ڈیزل کو مد نظر رکھتے

تحریک انصاف کے دوست تو خود اس کو موضوع بنا کر اس کی مشہوری کرتے ہیں ، سب جانتے ہیں وہ کیا ہے کیا نہیں ہے ، اس کے خلاف جو کچھ بھی ہے تحریک انصاف آج تک اس کو عدالت نہیں لیکر گئی ،الطاف کے خلاف لندن پہنچ گئے ، دیگر لوگوں کے خلاف عدالت میں بھی گئے ، لیکن یہ بندہ آزاد کیوں ؟ میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں نہ میں اس کا فین ہوں ، آپ کے ساتھ میں بھی اس کا سیاست کا انداز پسند نہیں کرتا لیکن اس معاشرے میں اس کے بھی کروڑوں چاہنے والے ہیں جو اس کے ساتھ چلتے ہیں اور اس سے زیادہ علم بھی رکھتے ہیں ، ہماری چند دینی جماعتوں میں بھی موروثیت کا اثر ہے اور مولانا فضل الرحمان اس کی ایک مثال ہے ، یہ لوگ لکیر کے فقیر ہیں ،لیکن یہ ضرور ہے کہ مسلکی تعصب کے باوجود اکثریت بن عنوان نہیں ، کامل انسان تو میرے آپ سمیت کوئی بھی نہیں ،غلطیاں انسان نہ کریں تو الله معاف بھی نہ کرے ، لہٰذا اس معاشرے کی خاص طور پر پڑھے لکھ طبقے کی ذمہ داری زرا زیادہ بنتی ہے کہ وہ مثبت عمال پر زیادہ نظر رکھے اور دوسروں تک پہچانے کی بھی ذمہ داری لے