تارکین وطن کو پاکستان ڈالر بھیجنے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ

10shehbaagvtoffererer.jpg

وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان ڈالر بھیجنے پر پرکشش مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ملک میں ڈالر بھیجنے پر سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ رکھنے ، مناسب منافع دینے جیسی مراعات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں نے تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادی ہیں جس کے مطابق بیرون ملک سے ڈالر بھیجنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں 20 فیصد کوٹہ دینے، براہ راست ڈالر سے پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈالر ایکسچینج ریٹ پر ٹیکس کی چھوٹ دینے، بینکوں کے ذریعے ترسیلات بھیجنے پر ریلیف فراہم کرنے پر بھی غور کیاجارہا ہے۔

حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹربینک کے بجائے اوپن مارکیٹ کے ریٹ پر ڈالر کی خریدوفروخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی جہاں سے حتمی منظوری دی جائے گی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بیرونی ملک پاکستانیوں کو مراعات تو کیا بگھوڑی بھی پیش کر دو انہوں نے تم لوگوں کو ریلیف نہیں دیگا ۔۔ اپنے لوگوں کے لیے بھی صرف ہنڈی سے پیسے بھیجے نگے۔۔

بیرونی ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا، انکے پلاٹوں پہ قبضے کرائے جاتے ہیں، اور انکے ڈالرز چاپیے۔ ۔ تم سب ہمارے ل پر چڑھو بے غیرتوں ۔۔ میرا تو پاکستانی شہریت بھی چھوڑنے کا بھی ارادہ ہے۔۔۔ نہیں چاہیے ان حرامی بدمعاش جرنیل اور غنڈوں کا ملک۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
dear overseas Pakistanio.. beghairat generals ke lalich main mat aana..

Allah ne aap ko boohat dia hai... please oosay Pakistan bhej ker hum per mazeed zulm na kerain.

say no to harami generals and mufad parast tola