بی آرٹی سےمنسوب جھوٹی ویڈیو شیئرکرنےپر شہباز گل کی عاصمہ شیرازی پرکڑی تنقید

asma-sherazi-brt-peshwer%20sas.jpg


خاتون اینکر و صحافی عاصمہ شیرازی نے پشاور کی حالیہ بارش کے پیش نظر سب وے اسٹیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بارش کا پانی بڑی تیزی سے بھر رہا ہے۔ اس کے ساتھ کیپشن لکھا یہ پشاور کے مناظر ہیں، کراچی ہو یا پشاور یہ مناظر تکلیف دہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے ویڈیو شیئر کی جو کہ درحقیقت امریکی سب وے ٹرین کی 2018 کی ویڈیو ہے جس پر امریکی چینل رپورٹ کر چکے ہیں۔



اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ یہ لاعلمی میں یا نادانستہ جھوٹ نہیں پھیلاتیں دانستہ اور جان بوجھ کر جھوٹ پھیلاتی ہیں۔

FYQPAgOWYAEBeMN


شہبازگل نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا پھر ضد بھی ہے کہ ہمیں صحافی مانا لکھا اور سمجھا جائے آپ بے قاعدہ سیاسی ورکر ہیں پی ڈی ایم کی، آپ باقاعدہ سیاسی جماعت جوائن کر لیں تاکہ یہ اعتراض بھی نہ ہو سکے آپ پر۔

https://twitter.com/x/status/1550380777266941952
 

Back
Top