tariisb
Chief Minister (5k+ posts)

بلوچستان کی غریب عوام ، براہ مہربانی ، غیر معینہ مدت کے لیے ، بیمار ہونے سے پرہیز کریں ، کیوں کہ ، ڈاکٹروں کی عدم دستیابی سے ، آپکو انتہائی "خواری" کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، کیوں کہ ، آپ نہ تو سیاسی و سول اشرافیہ ہیں جو بھاری فیس دے کر ہم سے ، پرائیویٹ علاج کرا سکیں اور نہ ہی "عسکری" اشرافیہ ہیں ، جو آپ "ملٹری" ہسپتال کی نعمت سے ، فیض یاب ہو سکیں ،
لهذه ، اگر کسی کو زچگی کا مسلہ در پیش ہو تو ، وہ مزید ، کچھ عرصۂ ، اسس بے مقصد اضافہ کو روکے رکھے ، "کاکا" آپکی اتنی سی بات بھی نہیں مان سکتا کیا ؟ تمیز سکھائیں ، اسے ، ابھی سے ، نا فرمان ہے ،
کسی کو اگر دل کا دورہ ، پڑ گیا ہے ، تو ، سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ سے کام چلائیں ، جب ہم ہڑتال ختم کریں گے تو ، دل ٹھیک ٹھاک کردیں گے ،
اگر کسی کا بچہ شدید بیمار ہے تو کیا ہوا ؟ الله پاک ، آپکی مردانگی ، اور "خالہ" جی کے پیٹ میں برکت دے ، بڑی زندگی ہے ، اور پیدا کر لینا ،
طالبان ، ٹارگٹ کلرز ، ڈاکو ، زرداری ، الطاف ، اس فہرست میں ، لفظ "ڈاکٹرز" لکھتے ہوے ، کتنا دکھ ہوتا ہے ، مگر وہ بضد ہیں ، کہ ، شیطانوں کی ووٹر لسٹیں مرتب کرتے وقت ، کہیں انکا نام اندراج سے رہ نا جاۓ