بیروزگارنوجوانوں کے لئے خوشخبری چلوچلو امریکہ چلو

London Bridge

Senator (1k+ posts)

C7BB9894-CBCB-4DB1-AA10-AC53DFC7D6CD_w1023_r1_s.jpg

امریکہ میں نوکریاں زیادہ اور امیدوار کم

کرونا وبا کی بندشوں کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے امریکہ میں روزگار کے مواقعوں کی بہتات ہے لیکن شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ بے روزگار افراد ملازمت کے حصول کے لیے پہلے جیسی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔

کئی ایسے افراد جو برسرِ روزگار نہیں وہ بھی پہلے سے زیادہ تنخواہوں کے خواہش مند ہیں یا کرونا وبا سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر عوامی خدمات کی کمپنیوں میں کام کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

یہ دونوں رجحانات کس طرح ایک دوسرے کو متوازن کرتے ہیں، آئندہ مہینوں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے اس کی رفتار کا تعین ہوگا۔

رواں برس جون میں امریکہ میں بے روزگاری کی شرح مئی کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع کی جارہی تھی۔ مئی میں یہ شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فی صد تھی جب کہ جون میں یہ پانچ اعشاریہ سات فی صدر رہی۔
https://av.voanews.com/Videoroot/Pa...f8a7-7307-441b-9a08-0251b1b06943_480p.mp4?_=1

کام بہت اور لوگ نہیں

لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق رواں برس اپریل میں امریکہ میں ملازمت کے لیے خالی آسامیوں کی تعداد 93 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جو کہ گزشتہ بیس برسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایمپلائمنٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے اعلانات میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ملازمین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر ریستورانوں، سیاحتی اور تفریحی مقامات کے آجروں کے مابین مقابلہ بڑھتا جارہا ہے۔ آجر زائد اجرتوں اور بونس سمیت دیگر مراعات کے ساتھ اوقاتِ کار میں بھی سہولت کی پیش کش کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس کے دوران بونس کے وعدوں کے ساتھ دی جانی والے ملازمتوں کے اشتہارات میں اضافہ ہوا ہے۔

leo_pk

Senator (1k+ posts)
People also sleep on the roads in the US, in US poor people dont even have access to healthcare.... at least any poor person can go to a gov hospital in Pakistan and get basic treatment. Its about time we stopped portraying the US as some heaven-on-earth
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی شکر کریں ہمارے ہیرو عدالستار ایدھی زندہ نہیں ہیں ورنہ دو ہزار ٹرک آٹے چینی اور بالن کے لے کر روانہ ہوچکے ہوتے
 
Roast King

MPA (400+ posts)
People also sleep on the roads in the US, in US poor people dont even have access to healthcare.... at least any poor person can go to a gov hospital in Pakistan and get basic treatment. Its about time we stopped portraying the US as some heaven-on-earth
many homeless ppl aren't willing to work, they make more money by holding cups and they are lazy. (not all of them)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
پرابلم یہ ہوا کہ گھر بیٹھے جو ان ایمپلویمنٹ کے نام پر جو موٹی رقم مل رہی تھی ..اسے چھوڑ کر کوئی بھی کام پر واپس جانے کو راضی نہیں تھا ..سنا ہے اب شاید ان املپومنٹ بند کر دی ہے ..
دوسرے اب انہوں نے بھی دودرا دھندہ ڈھونڈ لیا ہے ..ٹیکس فری منی بنانے کا ..ہر چوراہے سگنل پر آپ کو یہ " بھوکے " نظر آئیں گے ..امریکہ وہ ملک ہے جہاں بھوکا رہنا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .حکومت فوری فوڈ سٹیمپ دیتی ہے .اگر وہاں بھی نہیں جانا تو ہر جگہ فوڈ پینٹریاں بنی ہیں ..جہاں سے مفت کھانا لے سکتے ہیں .پھر بھی ہنگری کا سائن اٹھائے ہوتے ہیں
 
BrotherKantu

No cash, No Problem

Last edited:

Back
Top