بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں کی تردید

image.png



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی سخت تردید کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اور میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کا کوئی ایجنڈا زیرِ غور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو اس حوالے سے کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی ان کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات ہیں۔
"ہم نہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں اور نہ ہی اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ایسی کوئی بات زیرِ غور ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں صورتحال میں تبدیلی آئی ہے، اور سیز فائر ہوگیا ہے۔ اگر کشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتے تو اس سے ملک کے مفادات اور حب الوطنی پر سوالات اٹھتے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اس حوالے سے اپنی وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر یا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ اسد قیصر نے بتایا کہ اگر ایسی کوئی تحریک لاتے تو اس سے پاکستان دشمنی کا تاثر ملتا، اور پارٹی نہیں چاہتی تھی کہ اس موقع پر ذاتی مقاصد کو اجاگر کیا جائے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک مکمل جامع پلان بنایا تھا، جس میں آل پارٹیز کانفرنس اور اسمبلی کے باہر اپنے جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ شامل تھا۔ تاہم، اسد قیصر کے مطابق، ملکی حالات کی حساسیت کے پیش نظر تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی تھی، مگر اس وقت حب الوطنی کے تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی نے لاہور، کراچی اور بلوچستان کے جلسے منسوخ کیے ہیں، اور ملکی یکجہتی کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ کشیدگی کی صورتحال واضح نہیں ہے، اور ملک میں قومی یکجہتی کے لیے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کیا یار - اچھے خاصے دیہی کی لسی کر دی ہے گوہر خان نے

giphy.gif

عمرانیو - ذرا ہو جاۓ اس کی ما پین -- تا کہ آئندہ احتیاط کرے
 

Back
Top