بہت تکلیف دی تحریر ہے۔۔ اللہ کرے کہ پاک فوج ایسی نہ نکلے

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
بہت تکلیف دی تحریر ہے۔۔
اللہ کرے کہ پاک فوج ایسی نہ نکلے۔۔۔۔اللہ اس کو ایسی عطا فرمائے کہ یہ رسول اللہ کی فوج بن جائے۔۔۔۔

*مسلمان ملکوں کی فوجیں ان کے لیے ایک مصیبت بن چکی ہیں* .

. سید ابو الاعلی مودودی

( *ساٹھ سال پرانی ایک تحریر* )

"مسلمان ملکوں کی فوجوں میں بہت جلدی یہ احساس پیدا ہوگیا کہ آمریت کا اصل انحصار اُنہی کی طاقت پر ہے۔ یہ احساس بہت جلدی فوجی افسروں کو میدانِ سیاست میں لے آیا اور انہوں نے خفیہ سازشوں کے ذریعہ سے حکومتوں کے تختے اُلٹنے اور خود اپنی آمریتیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اب مسلمان ملکوں کے لیے اُن کی فوجیں ایک مصیبت بن چکی ہیں۔ اُن کا کام باہر کے دشمنوں سے لڑنا اور ملک کی حفاظت کرنا نہیں رہا بلکہ اب اُن کا کام یہ ھے کہ اپنے ہی ملکوں کو فتح کریں اور جو ہتھیار اُن کی قوموں نے اُن کو مدافعت کے لیے دیے تھے اُنہی سے کام لے کر وہ اپنی قوموں کو اپنا غلام بنا لیں۔

اب مسلمان ملکوں کی قسمتوں کے فیصلے انتخابات یا پارلیمنٹوں میں نہیں بلکہ فوجی بیرکوں میں ہو رہے ہیں اور یہ فوجیں بھی کسی ایک قیادت پر متفق نہیں ہیں بلکہ ہر فوجی افسر اِس تاک میں لگا ہُوا ہے کہ کب اُسے کوئی سازش کرنے کا موقع ملے اور وہ دوسرے کو مار کر خود اُس کی جگہ لے لے۔ اِن میں سے ہر ایک جب آتا ھے تو "زعیمِ انقلاب" بن کر آتا ھے اور جب رخصت ہوتا ھے تو "خائن اور غدار" قرار پاتا ھے۔

مشرق سے مغرب تک بیش تر مسلمان قومیں اب محض تماشائی ہیں۔ ان کے معاملات چلانے میں اب ان کی رائے اور مرضی کا کوئی دخل نہیں ھے۔ ان کے علم کے بغیر اندھیرے میں انقلاب کی کھچڑی پکتی ہے اور کسی روز یکایک اُن کے سَروں پر اُلٹ پڑتی ہے۔ البتہ ایک چیز میں یہ سب مُتحارب انقلابی لیڈر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ اِن میں سے جو بھی اُبھر کر اوپر آتا ھے وہ اپنے پیش رو ہی کی طرح مغرب کا ذہنی غلام اور اِلحاد و فِسق کا علم بردار ہوتا ھے۔"

سیّد ابو الاعلیٰ مودودیؒ (تفہیمات ج ۳) 1962
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
مغربی ممالک مسلمان ملکوں کو غلام رکھنے کے لیے ان کی فوج استعمال کرتے ہیں اسی لیے ان ملکوں کے قوانین تبدیل نہیں ہوتے اور فوج کو کسی ایک شخص کے ماتحت رکھا جاتا ہے فوج میں نچلی سطح سے لوگ خرید لیے جاتے ہیں اور ان کو اوپر آنے میں مدد کی جاتی ہے فوج کے سربراہ کے علم میں بھی یہ بات ہوتی ہے کہ بہت سے غدار فوج میں موجود ہیں اگر وہ اپنے ماسٹر کی بات نہیں مانے گا تو پھر اس کے خلاف بھی بغاوت ہوگی
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
جمہوریت میں طاقت کے ارتکاز سے اجتناب کیا جاتا ہے مگر مسلمان ملکوں کی عجیب جمہوریت ہے جہاں طاقت کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا جاتا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جمہوری استعمار نے مسلم ممالک کے افواج کی اس ذہنیت کا بھرپور فائدہ اٹھایا. پہلے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے انہیں استعمال کیا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عوامی ردعمل کو مسلم ممالک میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا

عراق، لیبیا، مصر اور شام مغربی استعمار کی شکار ریاستیں ہیں. مصر کی کہانی سب سے ہے حسنی مبارک کی حکومت الٹنے کے بعد اخوان نے مصر کی پہلی منتخب حکومت بنائی جو سیکولر سامراج کو قبول نہیں تھی. لہذا مداخلت کرکے سیکولر جنرل سیسی کو اقتدار منتقل کروا دیا گیا. سیسی نے اقتدار ملتے ہی اخوان کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردیں. قائدین کو قید کیا، مقدمے بنائے جس دوران مرسی اور اس کا بیٹا غیر متوقع اموات کے شکار ہو گئے​
 
zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ساری باتوں کی ایک بات ہے ان کو سیاست میں سے دودھ میں مکھی کی طرح نکالنا ہیں اور سب ےہ ضروری چیز چاہے چوری کرپشن جو بھئ ان کا احتساب عام عدالت میں ہونا چاہیے یہ ایمیونیٹی ختم کی جائے اجی ساڈا تے اپنا بڑا احتساب دا سسٹم ہے یہ سب بکواس بازی ہے
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اب جنرل یحیی خان ہو لفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال ہو بریگیڈئیر رضوان ہو یا باجوہ ہو ندیم انجم اس میں فوج کو تو برا نہیں کہہ سکتے قصور جرنیل کا ہوتا ہے فوج کا نہیں
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pak Army ke jawans braveness mein top par hain..Bas un Generals ko rookna ha jin ke interests West mien hain.Ye bohat zarori ha..Abhi election honay dein..Phir in sab USA..West ke appointed Generals ka hasab kitab karna ha..Pakistan Army mein Generals sirf wo hi banay ga Jis ke dil m Mulk ki muhabat ho gi aur Allah swt k agay dil se jhuknay wala ho ga..IA..
 
PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)
wh
بہت تکلیف دی تحریر ہے۔۔
اللہ کرے کہ پاک فوج ایسی نہ نکلے۔۔۔۔اللہ اس کو ایسی عطا فرمائے کہ یہ رسول اللہ کی فوج بن جائے۔۔۔۔

*مسلمان ملکوں کی فوجیں ان کے لیے ایک مصیبت بن چکی ہیں* .

. سید ابو الاعلی مودودی

( *ساٹھ سال پرانی ایک تحریر* )

"مسلمان ملکوں کی فوجوں میں بہت جلدی یہ احساس پیدا ہوگیا کہ آمریت کا اصل انحصار اُنہی کی طاقت پر ہے۔ یہ احساس بہت جلدی فوجی افسروں کو میدانِ سیاست میں لے آیا اور انہوں نے خفیہ سازشوں کے ذریعہ سے حکومتوں کے تختے اُلٹنے اور خود اپنی آمریتیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اب مسلمان ملکوں کے لیے اُن کی فوجیں ایک مصیبت بن چکی ہیں۔ اُن کا کام باہر کے دشمنوں سے لڑنا اور ملک کی حفاظت کرنا نہیں رہا بلکہ اب اُن کا کام یہ ھے کہ اپنے ہی ملکوں کو فتح کریں اور جو ہتھیار اُن کی قوموں نے اُن کو مدافعت کے لیے دیے تھے اُنہی سے کام لے کر وہ اپنی قوموں کو اپنا غلام بنا لیں۔

اب مسلمان ملکوں کی قسمتوں کے فیصلے انتخابات یا پارلیمنٹوں میں نہیں بلکہ فوجی بیرکوں میں ہو رہے ہیں اور یہ فوجیں بھی کسی ایک قیادت پر متفق نہیں ہیں بلکہ ہر فوجی افسر اِس تاک میں لگا ہُوا ہے کہ کب اُسے کوئی سازش کرنے کا موقع ملے اور وہ دوسرے کو مار کر خود اُس کی جگہ لے لے۔ اِن میں سے ہر ایک جب آتا ھے تو "زعیمِ انقلاب" بن کر آتا ھے اور جب رخصت ہوتا ھے تو "خائن اور غدار" قرار پاتا ھے۔

مشرق سے مغرب تک بیش تر مسلمان قومیں اب محض تماشائی ہیں۔ ان کے معاملات چلانے میں اب ان کی رائے اور مرضی کا کوئی دخل نہیں ھے۔ ان کے علم کے بغیر اندھیرے میں انقلاب کی کھچڑی پکتی ہے اور کسی روز یکایک اُن کے سَروں پر اُلٹ پڑتی ہے۔ البتہ ایک چیز میں یہ سب مُتحارب انقلابی لیڈر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ اِن میں سے جو بھی اُبھر کر اوپر آتا ھے وہ اپنے پیش رو ہی کی طرح مغرب کا ذہنی غلام اور اِلحاد و فِسق کا علم بردار ہوتا ھے۔"

سیّد ابو الاعلیٰ مودودیؒ (تفہیمات ج ۳) 1962
what a clear vision of future. Crystal clear
 
javaidmafasha

MPA (400+ posts)
فوج تو اللہ کا شکر ہے بہت اچھی ہے بعض جرنیل ہی حرامی نکلتے ہیں
fouj tab achi ho gi jab achay buray ki tameez ker saky mery khaiyal main army main saza jaza ka qanoon nahi hy ager hota tou boht say generals saza k haqdar hain . DICIPLINE K NAAM PER WATAN SAY GADDARI PER KHAMOSHI NAQABLY QABOOL HY .
 
Back
Top