بہاولنگر: پولیس کو رات کے اندھیرے میں گھر میں گھسنا مہنگا پڑگیا

bahalw1h11h3.jpg

بہاولنگر:ایس ایچ او رضوان منڈی مدرسہ کوبناکسی سرچ وارنٹ گھرمیں گھسنااورخواتین پرتشددمہنگاپڑگیاشہری نےایس ایچ اواورٹیم کوگھرمیں بندکردیا۔۔

تفصیلات کے مطابق رات کے وقت تھانہ مدرسہ پولیس کو چک سرکاری میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑگیا ، ایس ایچ او سمیت پولیس نفری دیواریں پھلانگ کر مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئی، ، پولیس نے گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یرغمال ایس ایچ او اور اہلکاران کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
https://twitter.com/x/status/1777381869656404438

خواتین کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہوئے اور پولیس کو گھیر لیا۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاران کو زدوکوب کرکے مبینہ طور پر یرغمال بنالیا ۔ یرغمال ایس ایچ او اہلکار سے سرکاری پسٹل نقدی اور موبائل بھی چھین لیا

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چک سرکاری گئی، ملزمان نے ایس ایچ او تھانہ مدرسہ سمیت دیگر اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان نے پولیس ریڈ پارٹی پر فائرنگ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس زرائع کے مطابق ملزمان رضوان عباس و دیگر پولیس ملازمین کو گھسیٹ کر اپنے ڈیرے پر لے گئے، ملزمان نے یرغمال ایس ایچ او اور پولیس ملازمین سے نقدی اور موبائل بھی چھین لیے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر یرغمال ایس ایچ او اہلکاروں کو رہا کروایا۔

زخمی ایس ایچ او پولیس اہلکاران کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ مدرسہ میں حملہ آور خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس پارٹی نے ملزم رفاقت کو گرفتار کرنے کے لیے چک سرکاری میں ریڈ کیا تھا، پولیس
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مظلوم عوام کا پہلا سٹیپ اچھا ہے . دوسرے سٹیپ میں ان ظالموں کی پھینٹی لگاؤ . تیسرے سٹیپ میں انکو ننگا کرکے ان کی پھینٹی لگاؤ اور منہ کالا کرکے کھوتی پر بٹھا کر سارے محلے کا چکر لگواؤ . اگر پھر بھی باز نہ آئیں تو چوتھے سٹیپ میں اپنے سیلف ڈیفنس میں انکو لاٹھیاں مار مار کر انکی ہڈیاں توڑ دو تاکہ اسپتال جا کر آپریشن ٹیبل پر ہی اس دنیا کو گڈ بائی کر کے آگے کوچ کر جائیں
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)