[h=1]ایفی ڈرین کوٹا کیس ،حنیف عباسی کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئی[/h]
انسداد منشیات کی خصو صی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں ملزم سابق ایم این اے مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی کو حتمی چالان کی کاپی فراہم کر دی اور آئندہ سماعت پرجواب عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ،سماعت کے موقع پر محمد حنیف عباسی کے وکیل سردار اسحاق نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ عدالت میں ندیم ظفراور انصار کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ایفی ڈرین انسدادمنشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C میں آتی ہے کہ نہیں ،اسلئے مقدے میں پہلے اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ یہ قابل سماعت بھی ہے بعد ازاں مزید کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
hanifay poudry ka yay kahwab kabhi sharmikdna nahi ho sakta aab yhay shaks tareekh ban chuka hy pindi mian loug issy ab joty marian gy doobara bakwas ki tu phlay vote sy ki ab chittar utha lian gy