بھارت یعقوب میمن کو پھانسی دیکربھی ہارگی&#1575

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

11063844_963348740378092_2759881352925753634_n.jpg

10986425_963348750378091_1342528707376428466_n.jpg
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

La'aanat ho bharat pe.

1947 se le k ab tak laakhon musalmaanon ko shaheed kar chukka yeh makrooh mulk leken Kashmir ki azadi ki tehreek her saal pehlay se ziada shiddat pakartee jatee hai.

Insha Allah Kashmir banay gaa Pakistan.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

[h=1]افضل گورو شہید سے یعقوب میمن تک[/h]
سپریم کورٹ اگر عوام کی خواہشات اور اشتعال میں آکر فیصلے سنانے لگے ، تو کیا ہو گا؟ اس سوال پر غور ہم ڈاکٹر عبد الکلام کی وفات سے کرتے ہیں۔بھارت کے بابائے ایٹم بم و ایٹمی ٹیکنالوجی و صدر ڈاکٹراے پی جے عبد الکلام لیکچر دیتے ہوئے وفات پا گئے ۔ان کی وفات سے دنیائے سائنس کو بلا شبہ نقصان ہوا ہے۔آج ایٹمی ٹیکنالوجی انسانیت کی تباہی کے لئے بروئے کار لائی جا رہی ہے۔ جبکہ اس ٹیکنالوجی سے انسانیت کی بہتری کے کام بھی لئے جا سکتے ہیں۔ جیسے کہ ایٹمی بجلی گھر وغیرہ۔ انہوں نے امراض قلب کے لئے بھی کلام شنٹس ایجاد کئے۔ ہیلتھ ٹیلٹس تیار کیں۔ معذور افراد کے لئے ہلکی پیوند کاری ایجاد کی۔ ان کے دور میں ہی2004کو انصاف کے لئے نہیں بلکہ بھارتی عوام کے اجتماعی ضمیر کی تسکین کے لئے افضل گورو کا جوڈیشل قتل کیا گیا۔ اجتماعی ضمیر کی تسکین ایک ایسا شرمناک اور قابل مذمت فقرہ ہے جو بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے قتل کے لئے ایجاد کیا۔ ڈاکٹر صاحب بطور صدر ہند بھارتی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف بھی تھے۔ ان کی کمانڈ میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ دراز کیا۔ صدر عبد الکلام کے پاس رحم کی 25اپیلیں تھیں۔ انھوں نے کوئی اپیل رد نہ کی۔ تا ہم نیشنل لاء یونیورسٹی دہلی کی ایک ریسرچ کے مطابق آج تک جن افراد کو پھانسی دی گئی، ان میں سے94فی صد کے قریب مسلمان تھے یا ہندو نچلی زات کے دلت۔ افضل گوروشہید اور اجمل قصاب کی رحم کی
اپیلیں صدر پرناب مکھر جی نے مسترد کی تھیں۔

آج ایک بار پھر جسٹس مارکنڈے نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے یعقوب میمن اور افضل گورو کیس میں بدترین ناانصافی کی ہے۔ اس نے اپنی شہرت کے لئے یہ دکھایا کہ وہ دہشتگردی کی سخت مخالف ہے۔جسٹس مارکندے ہی نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایچ ایس بیدی، حسین زیدی، رام جیٹھ ملانی، اسد الدین اویسی سمیت کئی شخصیات یعقوب میمن کی سزا کو نا انصافی قرار دیتے ہیں۔یہا تک کہ راء کے ایک سابق اعلیٰ افسر اور پاکستان کے خلاف پروپگنڈہ مہم کے سرگرم کارکن بی آر رمن بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

یعقوب میمن چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں۔ انھوں نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کیا۔ اس کے باوجود وہ انصاف سے محروم رہے۔ میمن 22سال سے جیل میں ہے۔ جیل میں انگریزی ادب اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔ ایک عجب اتفاق ہے کہ52سالہ میمن کی تاریخ پیدائش 30جولائی ہے اور اس کی پھانسی کی تاریخ بھی 30جولائی مقرر کر دی گئی ہے۔جو کہ اس کا 53واںیوم پیدائش ہے۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ناگپور جیل میںپھانسی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ ناگپور آر ایس ایس کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ یہ شدت پسندگروپ بی جے پی کا سر چشمہ ہے۔ ناگپور کا ایجنڈا سرینگر پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی مخلوط حکومت ہے۔ یعنی بھارتی سپریم کورٹ کٹر ہندو انتہا پسندوں کو خوش رکھنے کے لئے فیصلے سنا رہی ہے۔ کمزور شواہد پر بھروسہ کر رہی ہے۔

ممبئی دھماکوں میں تقریباً300لوگ مارے گئے اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ بابری مسجد کی شہادت کے سو دن بعد ممبئی میں یہ ایک ہی دن میں 13کاربم دھماکے ہوئے تھے۔ ممبئی سٹاک ایکسچینج، سینما، پاسپورٹ آفس، ہوٹلوں، اور بازاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ دائود ابراہیم اور ٹایئگر میمن کو ان دھماکوں کا مرکزی کردار سمجھا گیا۔ اس وجہ سے ٹائیگر میمن کے بھائی یعقوب میمن کو بھی مطلوب قرار دیا گیا۔ جس پر انہوں نے رضاکارانہ گرفتاری دی۔ میمن فیملی کے کئی افراد کو بھی قید کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار کر کے ازیتیں دی گئیں۔ جب بھی بھارت میں دہشت گردی ہوتی ہے۔ اس کی سزا مسلمانوں کو دی جاتی ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی کی جاتی ہے۔ جبکہ کئی واقعات میں ثابت ہوا کہ بم دھاکوں، نسل کشی، حملوں، فسادات میں ہندو گروپ ملوث نکلے، ان میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل تھے۔

لیکن ان کے خلاف قانون حرکت میں نہ آیا۔ لاہر دہلی ریلوے سروس سمجھوتہ ایکسپریس کو پانی پت کے قریب دھماکے کئے گئے۔ جن میں 68افراد مارے گئے۔ جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ بھارت کی انکوائری رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں بھارت کا ہندو انتہا پسند گرپ ابھینو بھارت ملوث نکلا۔ ان دھماکوں کا مقصد پاک بھارت مذاکرات کو ختم کرانا تھا۔ کیوں کہ اس وقت کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ایک دن بعد دہلی کا دورہ کرنے والے تھے۔

بھارت نے ان ہندو دہشت گرد گروپوں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ کی۔ مالی گائوں اور دیگر مقامات پر بھی ان ہندو دہشتگردوں نے دھماکوں سے مساجد شہید اور مسلمانوں کی بستیوں اور مارکیٹوں کو تباہ کیا۔ لیکن ان کے خلاف خاموشی اختیار کی گئی۔ جیسے کہ ان کی ماسٹر مائنڈ بھارتی حکومت ہی تھی۔ ان واقعات کا الزام مسلمانوں اور پاکستان پر لگایا گیا۔ ایسے ہی جیسے گورداسپور پنجاب حملے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے۔اسلام آباد حکومت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کی کی عالمی تحقیقات پر زور ڈالتی تو مجرموں کی پشت پناہی بھارت کے لئے اس قدر آسان نہ ہوسکتی تھی۔اسے بے نقاب کرنے سے گریز اسلام آباد کے لئے کیا معنیٰ رکھتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ جب بھی دہشت گردی کی آڑ میں سیاسی یا سفارتی فوائد حاصل کرنے کا وقت آتا ہے تو بھارتی حکومت کی زیر نگرانی سلیپر سیل فوری طور پر ایسے حملے کرتے ہیں جس سے بھارتی عوام پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف متنفر ہو جاتے ہیں۔ یا دنیا میں بھارت کو سفارتی حمایت حاصل ہو جاتی ہے۔جیسے کہ صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی فوج نے کشمیر میں سکھ شہریوں کی نسل کشی کی۔

الزام مجاہدین اور پاکستان پر لگا دیا۔بھارتی کمیشن نے تصدیق کی کہ اس دہشت گردی میں بھارتی فوج ہی ملوث تھی۔ بھارت میں دہشت گردی کا فائدہ حکومتوں کو ہی پہنچا ہے۔ مسلمانوں کو اس سے ہمیشہ نقصان ہوا۔ نیز جو کوئی بھی مسلمانوں پر مظالم اور نا انصافیوں کی بات کرتا ہے، اسے بھارت کا دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ آج بھی ایسا ہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی نا انصافی کی شکایت کرنے والے ہندو دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بھارت کی سپریم کورٹ کے بارے میں دو باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ اول یہ کہ وہ انصاف کے بجائے عوام کی خواہشات کے تحت فیصلوں کو ترجیح دیتی ہے۔ دوم یہ کہ یہ اشتعال میں آکر فیصلے کرتی ہے۔ گرداسپور حملے اگر چہ خالصتان تحریک کے احیاء کی کڑی ہو سکتے ہیں۔

لیکن وقت کا انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ سپریم کورٹ کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس دن سپریم کورٹ نے یعقوب میمن کی پھانسی سے متعلق فیصلہ سنانا تھا۔ پٹیشن پر سماعت کا یہ دن تھا۔میمن نے 30جولائی کو پھانسی کے فیصلے پر سٹے آرڈر کی درخواست دی تھی۔سماعت منگل کو شروع ہوئی تودرخواست سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کو ریفر کر دی گئی۔کیوںکہ ججز میں اختلاف رائے تھا۔ تاہم اس پر سب کا اتفاق رائے ہو گا کہ اگر کسی
ملک کی سپریم کورٹ عوام کی خواہشات اور اشتعال انگیزی میں فیصلے سنانے شروع کر دے، تو اس ملک کو تباہی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

http://www.dailyausaf.com/story/52762
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

اس پهانسی کے بعد بهارتی مسلمانوں میں انتهائ اضطراب پایا جاتا هے...اس بیچارے یعقوب میمن نے رضا کارانه گرفتاری دی مگر بهارتی درندوں کو مسلمانوں کے خون سے جو پیاس بجهانی هوتی هے تو اسی کو پکڑ کر پهانسی دے دی

کوئ شرم هوتی هے کوئ حیا هوتی

بے شرم بهارت
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

Wo tu theek hai laiken "Is k shaheed honay ka Pakistan say kya taluq hai"

پاکستان سے یہ تعلق ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا اور مسلمان آج تک بھارت میں ظلم کا شکار ہیں ، آج تک بھارت میں ہزاروں فسادات ہو چکے ہیں ، مسجدیں شہید کر دی گئیں ، اس سے بڑا جواز کیا ہوگا کہ وہ پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں جس کے لئے انھوں نے قربانیاں دیں اور وہ خود بھارت نہ چھوڑ سکے
 
Unorthodox

Senator (1k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

پاکستان سے یہ تعلق ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا اور مسلمان آج تک بھارت میں ظلم کا شکار ہیں ، آج تک بھارت میں ہزاروں فسادات ہو چکے ہیں ، مسجدیں شہید کر دی گئیں ، اس سے بڑا جواز کیا ہوگا کہ وہ پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں جس کے لئے انھوں نے قربانیاں دیں اور وہ خود بھارت نہ چھوڑ سکے

Unhi Middle East ki taraf dekhna chaye. Yahan hum bhookay nangay hain kisi ki kya madad kerain gay?
 
SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

مودی کی بیوقوفانہ حرکتیں پاک بھارت جنگ کروائیں گی یا اپنی قبر خود بنا کر اس میں دفن ہو جائیں گی. ایک طرف خالصتان مومنٹ اور دوسری طرف اب یہ وبال. ایسا لگتا ہے کے مودی ہندو جہادی ہے جسنے خود پر بم باندھ لیا ہے اور اسکا مطالبہ ہے کہ میں تو مروں گا مگر آدھا بھارت اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا. چلو اچھا ہے، جو باہر سے بہت سخت دیکھتے ہیں، اندر سے اتنے ہی کھوکلے ہوتے ہیں. انکے اندر سے جتنے فسادات جنم لے رہے ہیں، اسکا اندازہ آنے والے وقتوں میں ملاحظہ کیجئے گا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

Unhi Middle East ki taraf dekhna chaye. Yahan hum bhookay nangay hain kisi ki kya madad kerain gay?

حکمرانوں کے پیٹ بد عنوانی سے ابھی تک نہیں پھٹ رہے ، عوام سوچیں بھی نہ اور ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہیں ، مڈل ایسٹ والے ان ظالموں کے سرپرست ہیں ، کہیں مصر میں اور کہیں ، عراق اور شام میں ،کہیں فلسطین میں ، قوم کو بھوکا ننگا ان حکمرانوں نے رکھا ہوا ہے جن کو یہ خود ووٹ دیتے ہیں
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

ملزم دہشت گرد ہو گا، اسی لیے جماعت اسلامی کا ہیرو ہے. چلو اسکے بارے میں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت پر انتہا پسند مودی سرکار قابض ہے تو غلط پھانسی د ی گئی ہے مگر ساری دنیا پر نظر دو ڑا یں تو آپکو دنیا ے اسلام کا ہرد ہشت گرد(اسامہ سے لیکر حکیم اللہ محسو د تک) جماعت کا ہیرو نظر آے گا . بجاے محنت و مشقت سے تاریخ میں اپنا لوہا منوانے والی تمام اقوام کی تقلید سے آگے بڑھنے کے،د ہشت گردی کی شارٹ کٹ سے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام اور رسوا کرنے والے ایسے سارےد ہشت گرد جماعت کے ہیروز ہیں

دس ہزار سال پر محیط انسانی تاریخ میں کوئی ایسی قوم نہیں کہ جس نےد ہشت گردی سے کچھ حاصل کیا ہو، سواے ذلت، رسوائی، چھترول اور کسمپرسی کے. جماعت شا ی
د اس مسلمہ ریکارڈ کو توڑنا چاہتی ہے
 
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

Just 4 thousand People this is not a big number ....... Mumbai has 4 million Muslim Population!

Such a small retard population is always present in every society!

Even these pictures provide boost to Hindu Nationalism and benefit BJP and Modi
 
ہمیشہ کی طرح رہتا رٹایا مخصوص ذہن اور سوچ ، اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فتنہ مسلمانوں کا مسلمانوں کو کوسنا اور ماتم ، بھائی کرتے رہو ، مودی کا تعریفی سرٹیفکیٹ مل جائے گا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

Just 4 thousand People this is not a big number ....... Mumbai has 4 million Muslim Population!

Such a small retard population is always present in every society!

Even these pictures provide boost to Hindu Nationalism and benefit BJP and Modi
So, you have no logic here, whats your issue if 4 thousands ?
 
غزالی

MPA (400+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

ملزم دہشت گرد ہو گا، اسی لیے جماعت اسلامی کا ہیرو ہے. چلو اسکے بارے میں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت پر انتہا پسند مودی سرکار قابض ہے تو غلط پھانسی د ی گئی ہے مگر ساری دنیا پر نظر دو ڑا یں تو آپکو دنیا ے اسلام کا ہرد ہشت گرد(اسامہ سے لیکر حکیم اللہ محسو د تک) جماعت کا ہیرو نظر آے گا . بجاے محنت و مشقت سے تاریخ میں اپنا لوہا منوانے والی تمام اقوام کی تقلید سے آگے بڑھنے کے،د ہشت گردی کی شارٹ کٹ سے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام اور رسوا کرنے والے ایسے سارےد ہشت گرد جماعت کے ہیروز ہیں

دس ہزار سال پر محیط انسانی تاریخ میں کوئی ایسی قوم نہیں کہ جس نےد ہشت گردی سے کچھ حاصل کیا ہو، سواے ذلت، رسوائی، چھترول اور کسمپرسی کے. جماعت شا ی
د اس مسلمہ ریکارڈ کو توڑنا چاہتی ہے

یہ شائد اس پر منحصر کہ آپ دہشت گردی کی کیا تعریف کرتے ہیں اور اس تعریف کو دنیا سے منوا لینے کےیلئے آپ کی پاس کتنی علمی، فوجی اور مالی طاقت ہے۔ اگر یہ سب میسر ہے تو آپ اب تک کی واحد ایٹم بمب چلانے والی قوم ہو کر بھی تہذیب کی علمبرداری کا دعوی دھڑلے سے داغ سکتے ہیں
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارت یعقوب میمن کو شہید کر کے بھی ہار گیا

یہ شائد اس پر منحصر کہ آپ دہشت گردی کی کیا تعریف کرتے ہیں اور اس تعریف کو دنیا سے منوا لینے کےیلئے آپ کی پاس کتنی علمی، فوجی اور مالی طاقت ہے۔ اگر یہ سب میسر ہے تو آپ اب تک کی واحد ایٹم بمب چلانے والی قوم ہو کر بھی تہذیب کی علمبرداری کا دعوی دھڑلے سے داغ سکتے ہیں

ایٹم بم چلانے والی قومیں کلیم کرتی رہیں، لیکن آزاد فطرت لوگ آج بھی ساری د نیا میں انکے اس کلیم ہی کھلے عام نفی کرتے نظر آئیں گے. ویسے بھی وہ تو ہمارے حریف ہیں، لہذا اس قدر نیک توقعات کس لیے؟؟ ایک تو طالبانوں کو جتنی نیک توقعات امریکہ اور یورپ سے ہیں اتنی شا ید انکے اپنے باشندوں کو بھی نہ ہونگی. بہرحال یہ کلیم میرا مسلہ نہیں. میرا مسلہ مسلمانوں میں موجو د طالبان، داعش ، القاعدہ، اسلامک سٹیٹ، بوکو حرام، الشہاب، ٹی ٹی پی جیسے خونخوار اور وحشی جانور ہیں جو روزانہ د رجنوں معصوم مسلمان شہریوں کے خون سے ناشتے کا آغاز کرتے ہیں. جنہوں نے ہرمسلم ملک میں مسلمانوں کو زبحہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے . اپنا گھر صاف ہو تو پھر باہر منہ ماری زیب بھی دیتی ہے

دوسرا، انکے پاس جو علمی، فوجی، مالی طاقت ہے؛ آپ بھی حاصل کر لیں ،بجاے مساجد، امام بارگاہیں اور مزارات کو بموں سے اڑانے کی بجاے. اپنے ہی ہموطنوں اور ہم مذھب انسانوں کو بھوننے کی بجاے