بھارتی خفیہ ایجنسی نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو متحرک کردیا ہے۔
پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی سکیورٹی کامیابیوں کی پذیرائی نے بھارت کو شدید بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ دفاعی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں اب اس کامیابی کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہو چکی ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک منظم پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے کالعدم تنظیم فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبارہ متحرک کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی اخبار "دی سنڈے گارڈین" میں احسان اللہ احسان کا ایک مضمون شائع کیا گیا ہے، جس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بھارت کا فالس فلیگ آپریشنز کی تیاری
سکیورٹی ذرائع نے اس مضمون کو بھارت کی جانب سے مستقبل میں کیے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز کی تیاری قرار دیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت نے پہلگام میں اسی طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے یہ دعوے خود اپنے ہاتھوں کیے جانے والے جعلی حملوں کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔
را کی مدد سے جھوٹے الزامات
پاکستانی سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ "دی سنڈے گارڈین" بھارتی ایجنسیوں کا پراپیگنڈہ ٹول ہے، جسے "را" مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ اخبار متعدد بار کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کو میڈیا میں کوریج دے چکا ہے۔ اخبار کے مالک کارتیکیہ شرما بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور ہندوتوا نظریات کے حمایتی سمجھے جاتے ہیں۔
احسان اللہ احسان کا بھارت میں روپوش ہونا
دفاعی ماہرین کے مطابق، احسان اللہ احسان کا بھارت میں روپوش ہونا اور مختلف مضامین کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیہ پیش کرنا اس بات کا غماز ہے کہ وہ بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر کام کر رہا ہے۔ ان مضامین کے ذریعے بھارت اپنے دہشت گردانہ اقدامات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔
پاکستان کے عالمی کامیاب آپریشنز پر بھارتی پریشانی
پاکستان کے کامیاب عسکری آپریشنز، خاص طور پر "بنیان مرصوص"، کے بعد بھارت شدید پریشانی کا شکار ہو گیا ہے اور اس بوکھلاہٹ میں پراپیگنڈہ کے ذریعے حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت عالمی سطح پر جتنی بھی کوششیں کرے، وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس کی ایجنسیاں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔
پاکستانی سکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے ہر پروپیگنڈے سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی ریاست، افواج اور عوام اپنے دشمنوں کے ہر حملے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاک چین دفاعی اتحاد: بھارت کی بڑھتی ہوئی بے بسی
پاکستان کی عالمی سطح پر سکیورٹی کامیابیاں، اور اس کے دفاعی اتحادیوں کی حمایت میں اضافہ، بھارت کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں ہونے والی بھارتی رسوائی کے بعد، بھارت نے پراپیگنڈہ کا سہارا لے کر حقیقت کو مسخ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، لیکن پاکستان کی مضبوط پوزیشن عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔
پاکستان کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی پراپیگنڈہ مہم ایک ناکام کوشش ہے اور پاکستانی عوام اور فوج دشمن کی ہر سازش کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔بھ