بھارتی پولیس کی شاداب اور آصف کی ٹکر پر ٹرولنگ

4delhipoiceshadiasif.jpg

بھارت پاکستان کیخلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، کھیل میں بھی بھارتی پاکستان کے خلاف بغض سے بھرے ہیں،بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں شاداب اور آصف علی کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ٹیم پر ٹرولنگ کی۔

دہلی پولیس نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور شاداب کی ٹکر سےکیچ چھوٹنےکی ویڈیو کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کیا،ویڈیو کے کیپشن میں دہلی پولیس نے لکھا کہ 'اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو'، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1569140049157189632
ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی پیسر محمد حسنین کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر سیٹ بیٹر راجا پکسے نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جس سے بال باؤنڈری لائن پر کھڑے آصف علی کے ہاتھوں میں آہی رہی تھی کہ دور سے دوڑتے ہوئے شاداب گیند پکڑنے کی غرض سے آئے اور آصف سے ٹکرا گئے،دونوں فیلڈروں کی ٹکر سے گیند باؤنڈری سے باہر چلی گئی اور چھکا ہوگیا۔