بھارتی میڈیا کا کینیڈین وزیراعظم کے جہاز سے منشیات ملنے کا بھونڈا دعوی

2truduijahahz.png

اس گدھے سے کوئی پوچھے کہ بھارتی کتے کو کینیڈین سکیورٹی نے اپنے وزیراعظم کے جہاز میں کیسے گھسنے دیا؟؟؟ : سوشل میڈیا صارف

کینیڈا کی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہے۔ نجی ٹی وی چینل ذی نیوز کے پروگرام میں سابق بھارتی سفارتکار دیپک وہرا کی طرف سے کی گئی مضحکہ خیز گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دیپک وہرا کا کہنا تھا کہ: قابل اعتماد ذرائع سے افواہوں کے طور پر سننے میں آیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جب بھارت آئے تھے تو ہمارے سونگھنے والے کتوں کو ان کے جہاز سے کوکین ملی تھی۔

سابق بھارتی سفارتکار دیپک وہرا کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو بھارت آنے کے بعد بعد 2 دن تک اپنے ہوٹل کے کمرے میں بند رہے، باہر ہی نہیں نکلے۔ بھارتی صدردوپدری مرمو کی طرف سے جو ڈنر کی دعوت دی گئی تھی اس میں بھی یہ شریک نہیں ہوئے تھے، لوگ کہتے ہیں کہ ڈرگز کے نشے میں تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کے دماغ میں ہے کیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان سعید بسرا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں لکھا کہ: ہمیں لگتا تھا کہ پاکستانی ٹی وی شوز دیکھنے کہ قابل نہیں رہے لیکن اب پتہ چل رہا ہے کہ بھارتی تو ہم سے اس کام میں چند تک آگے پہنچ چکے ہیں، اس کو سنیں!یہ کہہ رہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے جہاز سے بھارتی کتوں نے ہیروئن سونگھی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ: مجھے تو یہ بتانے والا ہی سونگھنے والا لگ رہا ہے، اس گدھے سے کوئی پوچھے کہ بھارتی کتے کو کینیڈین سکیورٹی نے اپنے وزیراعظم کے جہاز میں کیسے گھسنے دیا؟؟؟ اور وہ بھی جب ٹروڈو اسی جہاز میں بیٹھ کر ہیروئن پی بھی رہا تھا اور چھپا بیٹھا تھا، ہم برصغیر کے باسی کس قدر باسی گفتگو کرتے ہیں!


ایک سوشل میڈیا صارف نے ردعمل میں لکھا کہ: بھارتی قومی ٹی وی پر ایک سابق بھارتی سفارتکار کہہ رہے ہیں کہ دہلی میں کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو کے جہاز سے سونگھنے والے کتوں کو کوکین ملی تھی اور ٹروڈو اس قدر زیادہ نشے میں تھے کہ وہ بھارتی صدر کی طرف سے جی 20 رہنماؤں کے لیے دیئے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کر سکے۔ مودی کا دیوانہ!


ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ: بھارتی میڈیا کا الگ ہی لیول ہے!

 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

No Government officials ( Any where in the world ) can enter or check Diplomatic Mail Embassies and Head of states Planes or vehicles —— Yeh HINDUS bhi khud ko TARZAN samajhanay lagay hein —- Apni aoqat ko yad rakho 😜😂😂

 
Sponsored Link