پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 کشمیری چرواہے شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح 11 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری چرواہے شہید جبکہ 1شہری زخمی ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے من گھڑت بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانیں لینے سے بھی نہیں ہچکچا رہا، یہ بھارت کی جانب سے جغرافیائی سیاسی محرکات، من گھڑت الزامات اور جھوٹے بیانیے کا ایک نیا سلسلہ ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارت سے اس معاملے پر پرزور احتجاج کیا ہے، پاکستان ایل او سی پر شہریوں کے تحفظ کیلئے جوابی ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان بھارت کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی عزت کرنے کی یاددہانی بھی کرواتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6lococococo.jpg