بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

222dff.png


شاندار کاکردگی کے بعد بھارت کو ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا,جس کے بعد بھارتی کرکٹ فینز کے دل ٹوٹ گئے اور آلے سے باہر ہونے لگے, بھارتی مداح اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی اور میکس ویل کی بھارتی بیوی کو کو ریپ کی دھمکیاں دے ڈالیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی راہ ہموار کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔

دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہاپسندوں کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔ متعدد افراد نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔


بھارت میں ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست بھارتی کرکٹ فین برداشت نہ کر پایا اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

اتوار کو بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل اپنے 10 میچز جیت کر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کھا بیٹھی، فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں کچھ بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے وہیں ایک بھارتی ٹیم کے مداح نے شکست دل پر لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر جیوتی کمار یادیو بھارتی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر افسردہ ہوا، اسی غم میں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، ڈاکٹرز نے موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ عالمی ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھارتی باؤلر محمد سراج کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دیے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اب رو وت کیا ہووت آسٹریلین لے گئے جب ٹرافی
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
کنجر قوم کنجر حرکتیں

بالکل پٹواری گنجا گینگ والی حرکتیں ہیں

اِس کنجر قوم کا نظارہ تو ٹرافی دیتے وقت پوری دنیا نے دیکھ لیا۔۔
 
Sponsored Link