بھارتی خاتون کی پاکستانی سے فیس بُک پر دوستی اور "آن لائن"شادی


indianah1h112.jpg


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی خاتون نغمہ کی فیس بک پر ایبٹ آباد کے رہائشی بابر بشیر احمد سے 2021 میں دوستی ہوئی تھی اور پھر دونوں نے فروری 2024 میں آن لائن شادی کرلی تھی۔

بھارتی خاتون نغمہ نے پاکستانی ویزہ نہ ملنے پر آن لائن شادی کی اور پھر ویزے کے لیے اپلائی کیا اور دستاویز میں اپنا نام صنم لکھوایا۔ بعد میں وہ پاکستان گئیں اور 17 جولائی کو واپس بھارت پہنچی تھیں۔

بھارتی پولیس نے مہاراشٹر کی رہائشی خاتون کے خلاف جعلی نام اور جعلی آدھار کارڈ بنوا کر پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا،

پولیس نے شک ہونے پر خاتون کو شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا,دوسری جانب خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ 2015 میں میری بیٹی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا اور اپنے بچوں کا نام تبدیل کرلیا تھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
نغمہ سے نام بدل کر ترانہ رکھنا چاہئے تھا صنم کیوں رکھا ؟
 

Back
Top