بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی کی ڈی این رپورٹ جاری، اہم انکشاف

toba teksingh report a.jpg


ایک بھائی فیصل نے اس گلا دبایا جبکہ دوسرا بھائی یہ منظر اپنے موبائل میں ریکارڈ کرتا رہا : رپورٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے بعد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ نامی 22 سالہ لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ ماریہ کے دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر اپنی بہن سے زیادتی کا الزام لگایا تھا لیکن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماریہ کے دونوں بھائیوں نے اپنی بہن سے زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا لیکن ڈی این اے رپورٹ میں جنسی زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کیس کا مرکزی ملزم فیصل، دوسرے بھائی اور ماریہ کے باپ کے سیمپل لیے گئے تھے، فیصل اور ماریہ کے والد کو مقتولہ ماریہ کے کردار پر شک تھا۔
ماریہ قتل کیس کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ بھی آگئی ہے جس کے مطابق یہ ویڈیو اصل ہے، پولیس نے کیس میں تمام قانونی تقاضے پورےکر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ مہینے 17 مارچ 2024ء کو 22 برس کی لڑکی مایہ کو اس کے بھائیوں نے اپنے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

بعدازاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماریہ کے ایک بھائی فیصل نے اس گلا دبایا جبکہ دوسرا بھائی یہ منظر اپنے موبائل میں ریکارڈ کرتا رہا جبکہ ماریہ کا باپ یہ سب کچھ چارپائی پر بیٹھ کر دیکھتا رہا۔ واقعہ کے موقع پر گھر کی خواتین بھی موجود تھیں جو ایک طرف کھڑے ہو کر یہ سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھتی رہیں۔
ماریہ کے لرزہ قتل قتل کا معاملہ 24 مارچ 2024ء کو پولیس کے نوٹس میں آیا جس کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں مرکزی ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ماریہ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے بھائی شہباز اور بھابھی سمیرا کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر ماریہ کی قبرکشائی کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم فیصل نے تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ قتل سے پہلے بہن کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، ماریہ کے جنسی زیادتی بارے شکایت کرنے پر اسے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/toba teksingh report a.jpg