بڑا ہدف حاصل،پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا

11ptipmlnloan.jpg

وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت صرف 2 سالوں میں 30 ارب روپے تقسیم کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنر مند نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے عالمی بحران کے دوران قرض کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا تھا اور قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا تھا تاہم یہ کمی 2021 میں پوری کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت صرف 2 سالوں میں 30 ارب روپے کی تقسیم کا ہدف مکمل کیا گیا ، اس رقم میں سے27 ارب روپے صرف ایک سال میں نوجوانوں میں تقسیم کیے
گئے۔


رپورٹ میں کامیاب جوان پروگرام کا موازنہ ن لیگ کی سابقہ حکومت سے بھی کیا گیا اور بتایا گیا ن لیگی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت کےدوران نوجوانوں کو 26 ارب 80 کروڑ روپے کے قرضے دیئے، 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار اور نوکریاں دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو یکساں طور پر قرضے فراہم کیے ہیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا تھا تاہم یہ کمی 2021 میں پوری کرلی گئی ہے۔

? ?
Youthey baz nahi ahni ghe
 

ChulBul

Senator (1k+ posts)
قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا تھا تاہم یہ کمی 2021 میں پوری کرلی گئی ہے۔

? ?
Youthey baz nahi ahni ghe
Kaynat Ke tiyaar suda tookry