بڑا بریک تھرو، حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات شروع ہو گئے؟

asad-umer-imran-khan-ahsan-iqbal-elec.jpg

باہمی سیاسی تنازعات پر بحث اور ان کا حل طے کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے نمائندوں اور عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے منسلک سینئر صحافی انصار عباسی کا دعویٰ ہے کہ فریقین کے درمیان دو روز قبل ملاقات ہوئی۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں بھلے ہی یہ آئندہ سال مارچ یا اپریل 2023 میں کرائے جائیں۔

صحافی کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی میثاق معیشت اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان جلد الیکشن کیلئے زور دے رہے ہیں تو پی ڈی ایم کی قیادت اپنی حکومت کی مدت مکمل کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ کئی ماہ کے وقفے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان کیا کچھ زیر بحث آیا اس پر متعلقہ قیادت باتیں سامنے لا رہی ہے۔

فریقین کے درمیان آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے۔ اگر یہ ملاقاتیں جاری رہیں تو آئندہ ملاقاتوں میں فریقین میں دونوں طرف سے مزید نمائندے شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی گزشتہ کئی ماہ سے کوشش کر رہی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرلے، لیکن اسٹیبلشمنٹ صرف دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کرانے کیلئے آمادہ تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ بات چیت کی آمادگی کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کے موضوع پر مذاکرات شروع کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا تاکہ موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ رابطہ کیا ہے. وزیراعظم نے کہا تھا کہ چار سال تک پی ڈی ایم والوں کیخلاف بیان بازی کے بعد اب عمران ہمارے ساتھ مذاکرات کیلئے بیٹھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنی سیاسی مخالفت ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کیلئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جبکہ آخری بار فریقین کے درمیان مئی کے وسط میں بات چیت ہوئی تھی۔ نیوٹرلز کی پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکمران اتحاد کے نمائندوں اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں 25 مئی کو ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ یہ وہی دن تھا جب عمران خان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا۔ تاہم یہ بات چیت کسی بریک تھرو کے بغیر ہی ختم ہوگئی۔ نیوٹرلز نے بھی فریقین سے 24 مئی کو رابطہ کرکے درخواست کی تھی کہ وہ مل بیٹھ کر اپنے سیاسی جھگڑے ختم کریں کیونکہ ان کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

25 مئی کو ہونے والی اس ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، ایاز صادق، احسن اقبال، ملک محمد خان، اسد محمود اور فیصل سبزواری نے حکمران اتحاد جبکہ پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کی تھی۔

سامنے آئی تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں نیوٹرلز کا بھی ایک بڑا نمائندہ موجود تھا۔ تب مذاکرات میں شاہ محمود قریشی کے سخت رویے کی وجہ سے بریک تھرو نہیں ہوا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس ساری یکطرفہ رام لیلیٰ کا مصنّف انصار عباسی اور چھاپنے والا جیو/جنگ ہے . سارے نام ہی کافی ہیں اس اوٹ پٹانگ کی صداقت ثابت کرنے کے لیے . ہر چیز کا ملبہ پی ٹی آئی پر . کیا زبردست کرائم رپورٹنگ ہے

بڈھے ویلیاں بندہ ایناں وی چوٹھا نہ ہووے
 
rahail

Senator (1k+ posts)

Dr sahib, rajarawal or PML kay touts ko in baykar threads par jawab deyna ap ko Zayb nahin deyta. Mat diya karen jawab.. Yeh baykar thread bana kar sirf paygham pouncha rahay hote hain.. Baghlool or us kay chamchay khan ko raazi karne kay lliyeh or us par pressure dalne kay liyeh yeh sub kuch kar rahay hain. Baghlool or us kay kaami kameen PM and PDM is qabil nahin hai kay khan un ko kisi bhi baat ko maane. Bakne deyn in ko.. Kuch nahin hoga INshallah.
 
My brother Rahail: Thank you for your advice, I appreciate it and that is from the heart.
All patwaris and all other ill mannered people on this forum are on my ignore list so I do not know what comment they offer in any thread. Additionally, I don't bother to unignore them to see what they have written.
I did not know what that guy... you had mentioned had written. I just had a cursory look of the bak bak from Ansar Abbasi and wrote those few lines.
But anyway, I always listen to the advice/suggestions of my friends on the forum and always am ready to correct myself.
Thank you once again and stay blessed.
 
Jazbaati

Minister (2k+ posts)
No one is going to suddenly vote for the corrupt thieves even if IK is disqualified. People are not mindless drones that will only vote PTI because of IK. The PDM thieves will have a nasty shock in the elections no matter they do.
 
Last edited:

rahail

Senator (1k+ posts)
My brother Rahail: Thank you for your advice, I appreciate it and that is from the heart.
All patwaris and all other ill mannered people on this forum are on my ignore list so I do not know what comment they offer in any thread. Additionally, I don't bother to unignore them to see what they have written.
I did not know what that guy... you had mentioned had written. I just had a cursory look of the bak bak from Ansar Abbasi and wrote those few lines.
But anyway, I always listen to the advice/suggestions of my friends on the forum and always am ready to correct myself.
Thank you once again and stay blessed.
JazakAllah khair dr. sahib. Love you!