بچے

Absent Mind

MPA (400+ posts)
"""بچے""
"محمد آصفہم لوگ اپنے بچےپیداکرنے میں سالوں لگادیتےہیں، اور خدانخواستہ اگر بیٹیاں پیداہونی شروع ہوجائیں تو ایک بیٹے کو پانے کی کوشش میں نوبیٹیاں سرپر بٹھا لیتےہیں۔ اور لوگ کہیں گے
دھیان وی اللہ دی دین نیں۔ فیر کیہ ہویا
اللہ پُتروی دے دے گا

اور صاحبِ خانہ سرجکھاکر جی جی کیون نئیں اسی تے بڑے خوش آں۔کہہ کر جان چھڑارہے ہوتے ہیں۔
[FONT=&amp]حالانہ خداجان رہا ہوتا ہے کہ یہ کتنے خوش ہیں۔

ایسا کیوں نہیں ہوسکتا کہ ہم لوگ ایک دوبیٹا بیٹی ہوئے ہوں اور خدا کا شکراداکرتے ہوے یہ سوچا ہو کہ اے خدا تیری کرم نوازی ہے کہ تُو نے رحمت اور نعمت کا نزول کیا اب اس رحمت اور نعمت کے شکر کے طورپر ہم اب کسی ایسے بچے یا بچی کو پالیں گے اس کے ناز اور اخراجات اٹھائیں گے جو اس قابل نہیں کہ اچھی تعلیم حاصل کر سکے جو اس قابل نہیں کہ ایسی زندگی گزارسکے جو ہر بچے کا حق ہے۔

کیا وجہ ہے کہ ایسی سوچ میری معاشرے میں نہ توپیدا ہوتی ہے اور نہ ہی اسکی حوصلہ افزائی ہی کی جاتی ہے۔ کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ ہر خاندان اگر تین بچے پیداکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ دو پیداکرے، انسانی اقدارجس قدر تیزی سے تنزلی کی جانب جارہی ہیں، اپنے خاندان تک جس طرح سے ہم محدود ہورہے ہیں، ساتھ والے گھروں سے جس طرح سے لاتعلقی عروج پارہی ہے، انسانیت جس طرح دم توڑرہی ہے، کیا یہ سب چیزیں انسانی اقدار کو دوام بخش رہی ہیں؟ شائد لیکن تنزلی کی جانب۔

اگر ہم سوچیں تو اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں اس میں اولاد محفوظ ہونے کی علامت ہے۔ مرد اور عورت کی شادی کے بعد سب سے پہلی ترجیح اولاد ہے اور یہ کوئی غلط بات نہیں ہے۔ شادی نسل کی بڑھوتری کے لیے ہی کی جاتی ہے۔

اصل مسئلہ تب پیش آتا ہے جب ہم محض اس لیے تعدادبڑھاتےرہتےہیں کہ جو آئے گا اپنا رزق لے کر آئے گا۔
یہ درست ہے کہ وہ اپنا رزق لے کر آتا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس کے رزق کی تقسم ہمارے زریعے سے رکھی گئی ہے۔ سسک سسک کر اور گھٹ گھٹ کر رزق دینے سے بہتر ہے کہ آپ محدود تعداد کے ساتھ چند بچوں کو رزق دیں اور بہتر طریقےسےدیں۔ یہ عجیب بات ہے کہ غریب کو فراغت میں بچےپیداکرنے سے بہتر کوئی عمل نہیں ملتا۔ اور امیر اس جھنجٹ کو زیادہ پسند نہیں کرتا۔ حالانکہ جس کوپیداکرنے چاہییے وہ "پلاننگ"کررہاہوتاہے اور جیسے پلاننگ کرنی چاہیے وہ "پروڈیوسنگ"کررہاہوتاہے۔

آج ضرورت ہے کہ ہم بچے کے ہاتھوں کسی نادار اور ضرورت مند کی مدد کریں۔ کل کویہی بچہ بڑا ہوکر اُسی احساس سے سرشار سوچ لے کر اپنے بہترین عملی اظہارکے ساتھ معاشرے میں تبدیلی پیداکرےگا۔ انسان کا اصل جوہر اس کاوہ چھپاہوا خزانہ ہے جس کو ضمیر کہاگیا ہے۔ جس کو روح کا نام دیا جاتا ہے۔جب ہم اس کی پاکیزگی اور طہارت کا سوچتےہیں اس کے لیے کوشش کرتےہیں توسب سے پہلے اس کا تعلق ہمارے معاشرے پرپڑتاہے، ہمارا رویہ، انداز، میل جول اور تعلقات، یہ سب بدل جاتاہے۔ہمارے ہرعمل سے احساس پیداہوتا ہے۔
اور یہی احساس ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں آسانی لانے کی تحریک پیداکرواتا ہے۔ اس کے بعد سمجھ لیں کہ خدا کی محبت کا ظہور ہے اور کچھ نہیں۔

آگے بڑھئے اور ایسے نادار اور مستحق بچوں کو اپنا نام دے کر منفرد ہوجائیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

[/FONT]
 
Last edited by a moderator:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

اللہ اجر دے اس تحریر کا۔۔۔اور ہم سب کو اپنے راستے پر لگا کر ہم پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔۔۔۔

شاید اسے اتفاق ہی کہتے ہیں کہ تقریبا ایک دو گھنٹہ پہلے ہماری بلڈنگ کی رہائشی ایک پاکستانی فیملی کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔۔آپریشن کے ذریعے۔۔۔۔نہ جانے کیا سوچتے ہونگے وہ۔۔۔۔

میں سوچ ہی رہا تھا اس پر کُچھ لکھنے کو کہ آپکی یہ تحریر پڑھی۔۔۔

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
[FONT=&quot]I agree with context of your thread, but this last line is wrong and against Allah's orders. Allah forbids to give your name to your adopted sons. You can't change title of their fatherhood. You can't give them your name.

آگے بڑھئے اور ایسے نادار اور مستحق بچوں کو اپنا نام دے کر منفرد ہوجائیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
[/FONT]
Quran: Surah Ahzab. Ayat 4-5

“Nor has He (Allh) made your adopted sons your sons. Such is (only) your (manner of) speech by your mouths. But God tells the truth, and He shows the way. Call them by (the names of) their fathers, that is better in the sight of God”. (33:5)

This ayat was revealed when people started calling Zayd bin Muhammad, to Zayd bin Harith (RA) who was adopted son of prophet (PbuH)
 
yasirashraf271

Senator (1k+ posts)

اللہ اجر دے اس تحریر کا۔۔۔اور ہم سب کو اپنے راستے پر لگا کر ہم پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔۔۔۔

شاید اسے اتفاق ہی کہتے ہیں کہ تقریبا ایک دو گھنٹہ پہلے ہماری بلڈنگ کی رہائشی ایک پاکستانی فیملی کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔۔آپریشن کے ذریعے۔۔۔۔نہ جانے کیا سوچتے ہونگے وہ۔۔۔۔

میں سوچ ہی رہا تھا اس پر کُچھ لکھنے کو کہ آپکی یہ تحریر پڑھی۔۔۔

Ji likha enho ne acha hai
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)
جی میرے محترم، تحریر کی پسندیدگی کا شکریہ۔ آپ کوسچ بتاوں، دل میں بہت خواہش ہے کہ ایسا کروں گا۔ اور جیسے ہی پاکستان قیام ہوا اپنی بساط کے مطابق انشااللہ کسی ایک بچے کو تو ضرور اڈاپٹ کروں گا۔ چاہے کچھ بھی ہو۔ آگے اللہ کی مرضی۔

اللہ اجر دے اس تحریر کا۔۔۔اور ہم سب کو اپنے راستے پر لگا کر ہم پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔۔۔۔

شاید اسے اتفاق ہی کہتے ہیں کہ تقریبا ایک دو گھنٹہ پہلے ہماری بلڈنگ کی رہائشی ایک پاکستانی فیملی کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔۔آپریشن کے ذریعے۔۔۔۔نہ جانے کیا سوچتے ہونگے وہ۔۔۔۔

میں سوچ ہی رہا تھا اس پر کُچھ لکھنے کو کہ آپکی یہ تحریر پڑھی۔۔۔

Absent Mind

MPA (400+ posts)
میرے محترم ایک بات میں واضح کردوں۔ کہ میری تحریر کو متعصب سوچ کے ساتھ مت پڑھئے گا۔ جب میں یہ بول رہا ہوں کہ آگے بڑھیں اور ان بچوں کو اپنا نام دیں تو آپ کو بھی معلوم ہے اور مجھے بھی کہ یہاں نام دینے سے مطلب ان کی پرورش کی مکمل زمہ داری لینا ہے۔ اُسی طرح جس طرح میں اپنے پیداکیے ہوئے بچوں کی زمہ داری لیتا ہوں۔ یہ نہیں کہ مہینے کےلگے بندھے پیسے ان کو بھیج دیے اور بس۔ نام دینا مطلب ان کو ویسے ہی پالنا جیسے ہم اپنے بچوں کو پالتے ہیں۔ دوسری بات، کہ جب آپ کوئی ایسا بچہ لیتےہیں جو کسی کچرے سے اٹھایا گیا ہو تو اسے تواپنا نام دیں گے کہ نہیں؟ کم از کم وہاں تو یہ آئت پوری نہیں اترتی نہ۔
[FONT=&amp]I agree with context of your thread, but this last line is wrong and against Allah's orders. Allah forbids to give your name to your adopted sons. You can't change title of their fatherhood. You can't give them your name.

آگے بڑھئے اور ایسے نادار اور مستحق بچوں کو اپنا نام دے کر منفرد ہوجائیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
[/FONT]
Quran: Surah Ahzab. Ayat 4-5

Nor has He (Allh) made your adopted sons your sons. Such is (only) your (manner of) speech by your mouths. But God tells the truth, and He shows the way. Call them by (the names of) their fathers, that is better in the sight of God. (33:5)

This ayat was revealed when people started calling Zayd bin Muhammad, to Zayd bin Harith (RA) who was adopted son of prophet (PbuH)
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)
آپ تحریر ضرورلکھیں۔ رکئے نہیں۔ میں بھی پڑھنا چاہوں گا

اللہ اجر دے اس تحریر کا۔۔۔اور ہم سب کو اپنے راستے پر لگا کر ہم پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔۔۔۔

شاید اسے اتفاق ہی کہتے ہیں کہ تقریبا ایک دو گھنٹہ پہلے ہماری بلڈنگ کی رہائشی ایک پاکستانی فیملی کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔۔آپریشن کے ذریعے۔۔۔۔نہ جانے کیا سوچتے ہونگے وہ۔۔۔۔

میں سوچ ہی رہا تھا اس پر کُچھ لکھنے کو کہ آپکی یہ تحریر پڑھی۔۔۔

Sphere Manisfest

Senator (1k+ posts)
Thanks for correcting bro. Sorry for my misunderstanding. Got your message and it touched the heart. Children are flowers. The most beautiful gift Allah gave to this planet. They are collective responsibility of any sensible society. May your words spread more and develop the feelings.

Back
Top