بُری عورت

واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
وہ بری عورت تھی
جسم فروش تھی۔۔ بری ہی کہلاتی تھی
لوگ اسے عجیب وغریب ناموں سے پکارتے تھے
پیسہ اسکےپاس بہت تھا لیکن عزت نہیں تھی
جسم فروشی سے تنگ آگئی، باعزت زندگی گزارنا چاہتی تھی
پھر اسکو ایک مرد ملا
بہت پیسہ تھا اسکے پاس
کوئی نیکی کرنا چاہتا تھا۔۔۔ بڑی نیکی
اس مرد نے اس عورت کا ہاتھ پکڑا۔۔۔ غلاظت سے نکالا۔۔ گھر لے آیا
محبت سے شادی کی۔۔ عزت دی۔۔۔ گھر دیا
اسے عزت کی زندگی اور مرد کو نیکی کا موقع میسر آگیا
اور کچھ عرصہ بعد۔۔
وہ مرد سیاست میں آگیا۔۔ خوب نام کمایا۔۔ ایم این اے بنا۔۔۔ وزیر بنا
پھر ایک دن وہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا۔۔۔۔۔اسے جیل بھیج دیا گیا
لندن، پیرس، دوبئی میں اسکی اربوں کی جائیدادیں نکل آئیں۔
وہ عورت اسے ملنے جیل گئی اور روتے ہوئے بولی
حرام ہی کمانا تھا۔۔۔ تو میری کمائی میں کیا برائی تھی
میں تو جسم بیچتی تھی ۔۔۔لیکن تم نے اپنا ملک اور اپنا ایمان ہی بیچ دیا


بشکریہ سوشل میڈیا

 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

ہر کسی کا اپنا اپنا حلال اور اپنا اپنا حرام ہے
جو حرام کماتا ہے، اس کے ساتھ ہزاروں سال بھی بحث کر لیں، اس نے نہیں ماننا


 

shami11

Minister (2k+ posts)
Few usual excuses..!!!!!

بھائی میرے اگر کوئی اپنی مرضی سے دے رہا ہے تو پھر حرام کیسا ؟



یار میں نے تو منع کیا تھا پر وہ تو زبردستی پکڑا کر چلے گئے -


جب سب کھا رہے ہیں تو میں کیوں نہ کھائو ں





ہر کسی کا اپنا اپنا حلال اور اپنا اپنا حرام ہے
جو حرام کماتا ہے، اس کے ساتھ ہزاروں سال بھی بحث کر لیں، اس نے نہیں ماننا


 

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
Suggestions / Caption Please

13007117_615360051948280_8262239144271040089_n.jpg
 

Back
Top